تازہ ترین

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

ہمیں ملک کے مفاد میں سخت فیصلے کرنا ہوں گے، وزیراعظم

اسلام آباد: وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا ہے کہ ہمیں...

آزاد ارکان قومی اسمبلی کی سنی اتحاد کونسل میں شمولیت تسلیم

الیکشن کمیشن نے 8 فروری کے عام انتخابات میں...

توہین عدالت کیس : سپریم کورٹ نےنہال ہاشمی کوایک ماہ قید کی سزا سنادی

اسلام آباد : سپریم کورٹ نے دھمکی آمیز تقریر اور توہین عدالت کیس میں سینیٹرنہال ہاشمی کو ایک ماہ قید اور پچاس ہزار روپے جرمانے کی سزا سنا دی۔

تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ آف پاکستان میں جسٹس آصف سعید کھوسہ کی سربراہی میں عدالت عظمیٰ کے تین رکنی بینچ نے نہال ہاشمی کے خلاف توہین عدالت کیس کی سماعت کی۔

عدالت عظمیٰ نے 24 جنوری کو نہال ہاشمی کے خلاف توہین عدالت کیس کا محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے انہیں ایک ماہ قید اور 50 ہزار روپے جرمانے کی سزا سناتے ہوئے کسی بھی عوامی عہدے کے لیے 5 سال کے لیے نا اہل قرار دے دیا۔

عدالتی فیصلے کے مطابق جرمانے کی عدم ادائیگی پرنہال ہاشمی کو مزید ایک ماہ کی قید ہوگی۔

سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد پولیس نے سینیٹرنہال ہاشمی کو احاطہ عدالت سے گرفتار کرلیا، انہیں پولیس کی تحویل میں اڈیالہ جیل منتقل کیا جا رہا ہے۔

جسٹس آصف سعید کھوسہ کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے 3 رکنی بینچ نے دو ججوں کے اتفاق رائے سے یہ فیصلہ سنایا جبکہ بینچ میں شامل ایک جج نے کوئی رائے نہیں دی۔

نہال ہاشمی نے گزشتہ سماعت کے دوران دھمکی آمیز تقریراورتوہین عدالت پرسپریم کورٹ کے حکم پرتحریری اورغیر مشروط معافی مانگی تھی جسے عدالت عظمیٰ کی جانب سے مسترد کردیا گیا۔


نہال ہاشمی کی عدلیہ مخالف تقریر


خیال رہے کہ گزشتہ سال کراچی میں ایک تقریر کے دوران نہال ہاشمی نے پاناماکیس کی تحقیقات کرنے والی جے آئی ٹی کے ارکان کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا حساب لینے والوں سن لو تم کل ریٹائر ہوجاؤ گے، ہم تمہارے خاندان کے لیے زمین تنگ کردیں گے۔

چیف جسٹس آف پاکستان نے 31 مئی 2017 کو نہال ہاشمی کی عدلیہ مخالف تقریرکا از خود نوٹس لیا تھا۔


متنازع تقریر پر نہال ہاشمی کومسلم لیگ ن سے نکال دیا گیا


بعدازاں مسلم لیگ ن نے متنازع بیان دینے والے سینیٹر نہال ہاشمی کو پارٹی سے نکال دیا تھا ۔


دھمکی آمیز تقریر: نہال ہاشمی پر فرد جرم عائد


یاد رہے کہ 10 جولائی 2017 کو سپریم کورٹ آف پاکستان نے سینیٹر نہال ہاشمی پر فرد جرم عائد کی تھی۔


اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر ضرور شیئر کریں۔

Comments

- Advertisement -