پیر, مارچ 3, 2025
اشتہار

نیل نتن مکیش نے شاہ رخ خان کو ’شٹ اپ‘ کیوں کہا تھا ؟

اشتہار

حیرت انگیز

ممبئی : بالی وڈ اداکار نیل نتن مکیش نے بالآخر اس دیرینہ تنازعے پر وضاحت دے دی ہے جو برسوں پہلے ایک ایوارڈ تقریب میں شاہ رخ خان کے ساتھ پیش آیا تھا۔

مذکورہ واقعہ سال 2009ء کے فلم فیئر ایوارڈز کے دوران پیش آیا تھا جس میں اداکار نیل نتن مکیش نے سُپر اسٹار شاہ رخ خان کو اپنے نام کا مذاق اڑانے پر’شٹ اپ‘ کہہ دیا تھا۔ یہ مذاق وائرل ہو گیا، جس کی وجہ سے نیل کے ردعمل پر قیاس آرائیاں کی گئیں۔

شاہ رخ خان نے نیل نتن مکیش کے نام پر ہلکے پھلکے انداز میں مذاق کرتے ہوئے کہا تھا کہ تمہارا نام نیل نتن مکیش ہے، لیکن تمہارا سرنیم کہاں ہے؟ تمہارے نام میں تو سارے پہلے نام ہیں۔

یہ بات اس وقت نیل نتن مکیش کو ناگوار گزری جس کے جواب میں اداکار نے اس تبصرے کو اپنی توہین سمجھا اور کہا کہ آپ سب کو چپ رہنا چاہیے۔

اس واقعے کے تقریباً 15 سال بعد ایک حالیہ انٹرویو میں نیل نے وضاحت کی کہ وہ کبھی بھی اپنے سینئرز سے اس طرح بات نہیں کریں گے اور اس وقت کی صورتحال کو غلط سمجھا گیا تھا۔

انہوں نے کہا کہ میں شاہ رخ خان کی سینئر ہونے کی وجہ سے ان کا بہت احترام کرتا ہوں اور ان سے بہت محبت بھی کرتا ہوں تاہم یہ سب ایک شو کے دوران ہوا تھا، جہاں کئی چیزیں ایک ساتھ چل رہی تھیں۔

نیل کا مزید کہنا تھا کہ وہ اپنے خاندان کی عزت پر کبھی سمجھوتہ نہیں کریں گے، اگر لوگ ان کے والد اور دادا (گلوکار مکیش) کا مذاق بنانا چاہتے ہیں تو وہ بنا سکتے ہیں لیکن مجھے فخر ہے کہ ہم ‘100 سالِ مکیش’ منا رہے ہیں۔ وہ جانتے ہیں کہ ان کا خاندان کون ہے اور ان کیلئے یہی کافی ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں