تازہ ترین

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

ہمیں ملک کے مفاد میں سخت فیصلے کرنا ہوں گے، وزیراعظم

اسلام آباد: وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا ہے کہ ہمیں...

نیپال سرحدی فورس کے ہاتھوں بھارتی شہری ہلاک، تین زخمی

بہار: نیپال سرحدی فورس کے ہاتھوں ایک بھارتی شہری ہلاک جب کہ 3 زخمی ہو گئے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق ایک بھارتی شہری کی ہلاکت اور تین زخمی ہونے کا یہ واقعہ نیپال کی سرحد سے جڑی بھارتی ریاست بہار کے ضلع سیتامڑھی میں آج صبح پیش آیا۔

یہ معلوم نہیں ہو سکا کہ بھارتی شہریوں پر فائرنگ کیوں کی گئی، تاہم واقعے کی تحقیقات کی جا رہی ہیں، اس سلسلے میں سرحدی فورس کے افسران کی ایک میٹنگ بھی طلب کی گئی ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق یہ واقعہ ایک ایسے وقت میں پیش آیا ہے جب انڈیا اور نیپال کے درمیان کالاپانی ریجن پر قبضے کے تنازعات چل رہے ہیں، بھارت نے اپنے نقشے میں درہ لیپولیک، درہ لمپیادھورا اور کالا پانی کو اپنے علاقے بتایا ہے۔

بھارت کو ایک اور جھٹکا : نیپالی پارلیمنٹ نے نیا نقشہ منظور کرلیا

دوسری طرف نیپال بھی ان علاقوں پر ملکیت کا دعویٰ کرتا ہے اور اپنے سیاسی نقشے میں انھیں شامل کیا ہے، جس پر دونوں ممالک میں سیاسی اور سفارتی تناؤ پیدا ہو چکا ہے۔ یاد رہے کہ کچھ عرصہ قبل نیپال کے وزیر اعظم نے نیا نقشہ جاری کیا تھا جس میں مذکورہ علاقے بھی نیپال میں شامل کیے گئے تھے، اب نیپالی پارلیمنٹ نے یہ نقشہ منظور بھی کر لیا ہے۔

دونوں ممالک کے درمیان اس تنازعے کے بعد متعدد بار سرحدی جھڑپیں بھی ہوئی ہیں، جس پر نیپال کے نائب وزیر اعظم کو بھارت کو دھمکی دینی پڑی کہ وہ باز نہ آیا تو نیپال کی فوج لڑنے سے بھی پیچھے نہیں ہٹے گی۔

Comments

- Advertisement -