اشتہار

لاہور میں بھانجے نے ماموں کو قتل کردیا

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور میں کاروباری رنجش پر بھانجے نے ماموں کو قتل کردیا۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق لاہور کے تھانہ ساندہ کی حدود میں بھانجے نے ماموں کو قتل کردیا، ملزم آصف اور مقتول محمد علی کے درمیان کاروباری رنجش پر جھگڑا ہوا تھا۔

پولیس کا بتانا ہے کہ آصف نے 55 سالہ ماموں محمد علی کو گولیاں مار کر قتل کیا۔

- Advertisement -

تفتیشی حکام کا کہنا ہے کہ پولیس اور فرانزک ٹیم نے موقع سے شواہد اکٹھے کرکے قانونی کارروائی کا آغاز کردیا ہے۔

پولیس حکام کا بتانا ہے کہ مقتول کی لاش کو ضابطے کی کارروائی کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

ادھر رائیونڈ کے علاقے میں پولیس نے اندھے قتل کا سراغ لگا کر 2 ملزمان کو گرفتار کرلیا ہے۔

انچارج انویسٹی گیشن رائیونڈ سٹی قمر ساجد کے مطابق مقتول ندیم سجاد کے اپنی سالی کے ساتھ ناجائز تعلقات تھے جس کا اس کے ہم زلف کو رنج تھا۔

 گرفتار ملزمان بہانے سے ندیم سجاد کو مکئی کے کھیتوں میں لے گئے اور اُس کے سر میں لوہے کے راڈ مار کر قتل کر دیا اور موقع سے فرار ہوگئے۔

مقتول کے بھائی نے اس کے اغوا کا مقدمہ تھانہ رائیونڈ سٹی میں درج کروا رکھا تھا، ملزمان کو ہیومن انٹیلی جنس سمیت جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے گرفتار کیا گیا جن کے قبضے سے آلہ قتل راڈ اور ٹوکہ برآمد کر لیا گیا ہے۔

Comments

اہم ترین

مزید خبریں