نیٹ فلکس نے ابراہیم علی خان اور خوشی کپور کی فلم ’نادانیاں‘ کا ٹریلر جاری کردیا۔
بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق ’نادانیاں‘ میں سیف علی خان کے بڑے بیٹے ابراہیم علی خان اور اسٹار کڈ خوشی کپور کے ساتھ بالی ووڈ میں ڈیبیو کیا ہے۔
نیٹ فلکس نے یوٹیوب سمیت سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پرفلم کا دو منٹ طویل آفیشل ٹریلر جاری کیا۔
’نادانیاں‘ میں محبت کی کہانی بیان کی گئی ہے جو قانون کے سابق طالب علم ہیں جسے متوسط طبقے کی لڑکی سے محبت ہوجاتی ہے۔
فلم کے دیگر کرداروں میں ماہیما چوہدری، سنیل شیٹی، دیا مرزا اور جوگل ہنسراج نے ابراہیم اور خوشی کے والدین کا کردار نبھایا ہے۔
ابراہیم علی خان اور خوشی کپور کی فلم کو کرن جوہر کے دھرما پروڈکشن کے بینر تلے ریلیز کیا جارہا ہے۔
’نادانیاں‘ 7 مارچ سے نیٹ فکس پر نشر کی جائے گی۔