بدھ, مئی 14, 2025
اشتہار

اسکوئیڈ گیم کتنا کاروبار کرسکتی ہے؟ بلوم برگ کا حیران کن دعویٰ

اشتہار

حیرت انگیز

نیٹ فلکس پر ریکارڈ کاروبار کرنے والی جنوبی کوریا کی سیریز ’اسکوئڈ گیم‘ کتنا کاروبار کرسکتی ہے؟ اعدادوشمار سامنے آگئے۔

جنوبی کوریا میں فلمائی گئی یہ سیریز نو اقساط پر مشتمل تھی ، اس سنسنی خیز ڈراما سیریز میں قرض میں ڈوبے لوگوں کو 45.6 ارب (3 کروڑ 80 لاکھ ڈالر) جیتنے کا لالچ دے کر بچوں کے کھیل کھلائے جاتے ہیں اور ہارنے والے کو گولی مار دی جاتی ہے، یہ سیریز نیٹ فلیکس پر دنیا کی نمبر ون سیریز بن چکی ہے۔

دنیا کی سب سے بڑی اسٹریمنگ ویب سائٹ نیٹ فلکس کے مطابق اسکوئڈ گیم ایک اندازے کے مطابق 900 ملین ڈالر کماسکتی ہے جبکہ تخمینہ شدہ مالیت کے مقابلے میں یہ شو اب تک صرف 21.4 ملین ڈالر کماچکی۔

رپورٹ کے مطابق اسکوئیڈ گیم کو ابتدائی تئیس دنوں میں 132 ملین افراد نے کم از کم دو منٹ کے لئے دیکھا، یہ برطانیہ کے معروف ڈرامے ‘ بریجرٹن’ کا ریکارڈ با آسانی توڑا جسے آن ایئر ہونے کے 28 دنوں میں 82 ملین اکاوئنٹس نے اسٹریم کیا تھا۔

نیٹ فلکس نے پہلے اعلان کیا تھا کہ شو نے 111 ملین شائقین کو اکٹھا کیا ہے ، لیکن بلومبرگ نے کہا کہ یہ اعداد و شمار قدرے پرانے ڈیٹا پر مبنی ہیں، نیٹ فلیکس کا ماننا ہے کہ شو شروع کرنے والے 89 فیصد لوگوں نے اسکوئیڈ گیم کی ایک سے زیادہ قسطیں دیکھیں ، اور 66 فیصد ناظرین نے پہلے 23 دنوں میں اس سیریز کو مکمل طور پر دیکھ لیا۔

یہ بھی پڑھیں:مقبول ترین ڈراما سیریز ’اسکوئڈ گیم’ کے سیزن ٹو سے متعلق بڑا اعلان

نیٹ فلکس نے فوری طور رائٹرز کی درخواست پر کوئی ردعمل نہیں دیا ہے بلومبرگ کے وکیل کا موقف ہے کہ ان دستاویزات میں موجود خفیہ ڈیٹا ظاہر کرنا نامناسب فعل ہوگا۔

واضح رہے کہ اسکوئڈ گیم امریکا میں بھی نیٹ فلکس پر پہلی نمبر پر براجمان ہیں، ہٹ کورین شو ’سکویڈ گیم‘ کے ریلیز ہونے کے بعد سے لوگوں کی کورین زبان سیکھنے میں دلچسپی بھی بڑھ رہی ہے۔

یہ سیریز پہلا کورین ڈرامہ بھی ہے جس نے امریکہ میں نیٹ فلکس پر سرفہرست مقام چھینا ہے ، اور اس نے لوگوں میں کورین زبان سیکھنے میں دلچسپی بھی بڑھا دی ہے۔

دوسری جانب ایمیزون کے بانی جیف بیزوس بھی اسکوئیڈ گیم کی تعریف کئے بغیر نہ رہ سکے انہوں نے اسے مثالی کاوش قرار دیا ہے حالانکہ ایمیزون کی اسٹریمنگ سروس پرائم ویڈیو کا مقابلہ نیٹ فلکس سے ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں