تازہ ترین

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

ڈچ کھلاڑی نے بابر کو کیا پیغام دیا؟ ویڈیو وائرل

آسٹریلیا میں کھیلے جا رہے ٹی 20 ورلڈ کپ میں پاکستان کی بنگلہ دیش سے جیت کے ساتھ ہی ٹورنامنٹ کے سیمی فائنل مرحلے کے لیے چاروں ٹیموں کا فیصلہ ہوگیا ہے۔

ایڈیلیڈ میں جنوبی افریقہ کی نیدر لینڈ کے ہاتھوں بڑی اپ سیٹ شکست نے پاکستان کے سیمی فائنل تک رسائی کو مزید آسان بنایا اور رن ریٹ کا گورکھ دھندا ختم کرکے صرف جیت ہی اسے اگلے مرحلے میں پہنچا سکتی تھی۔

پاکستان نے بنگلہ دیش کو 5 وکٹوں سے زیر کرکے سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کرلیا بلکہ بھارت اور زمبابوے کے ہونے والے میچ کو بھی نمائشی بنا کر رکھ دیا کیونکہ گروپ میں پاکستان اور بھارت دونوں ٹیمیں چھ چھ پوائنٹ کے ساتھ سیمی فائنل میں پہنچ گئی ہیں۔

https://twitter.com/AhsanAhmad135/status/1589163297848561666?s=20&t=82qInEFcsjUd1iFGkRYuXw

جنوبی افریقہ کیخلاف فتح کے بعد ڈچ آل راؤنڈر کا بابراعظم سے مکالمہہ ہوا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے۔

ڈچ آل راونڈر نے کہا کہ ہم نے اپنا کام کردیا ہے اب آپ کو لازمی جیتنا ہے، دونوں کھلاڑیوں نے ہاتھ ہلا کر ایک دوسرے کے لیے نیک تمناوں کا اظہار بھی کیا۔

Comments

- Advertisement -