تازہ ترین

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

ایران امریکا کشیدگی عروج پر، قاسم سلیمانی کے جنازے میں‌ ہزاروں‌ افراد کی شرکت

بغداد: امریکا نے چوبیس گھنٹوں کے دوران عراق میں ایک اور فضائی کارروائی کی جس کے نتیجے میں ایرانی ملیشیا کے 6 اہلکار جاں بحق ہوگئے۔

غیر ملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق امریکا کے ڈرون طیارے نے بغداد کے شمالی علاقے میں ایرانی گروپ (الحشد الشعبی) کی دو گاڑیوں پر راکٹ فائر کیا جس کے نتیجے میں مکمل طور پر تباہ ہوگئیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق حملے میں 6 افراد ہلاک اور 3 شدید زخمی بھی ہوئے، وائٹ ہاؤس انتظامیہ نے بھی حملے کی تصدیق کردی ہے۔

دوسری جانب الحشد کے حکام نے حملے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ فضائی حملے میں طبی عملے کو نشانہ بنایا گیا، پیرا ملٹری فورس کے کسی بھی کمانڈر کو نشانہ بنانے کی خبریں بے بنیاد ہیں۔

مزید پڑھیں: ٕ’ایران جنرل سلیمانی کی موت کا جواب کسی بھی وقت دے دے گا‘

یاد رہے کہ امریکا نے ایک روز قبل بغداد ائیرپورٹ پر فضائی حملہ کر کے ایران کی القدس فورس کے جنرل قاسم سلیمانی کو ہلاک کردیا تھا، ایرانی حکومت نے امریکی حملے کی مذمت کرتے ہوئے بدلہ لینے کا اعلان کیا تھا۔

قاسم سلیمانی کا نماز جنازہ ادا

عراق میں ایرانی کمانڈر قاسم سلیمانی کا نماز جنازہ ادا کیا گیا جس میں عراقی وزیر اعظم سمیت ہزاروں شرکا نے شرکت کی اور امریکا کے خلاف شدید نعرے بازی بھی کی۔

ایران میں مظاہرے

قاسم سلیمانی کے جاں بحق ہونے کے بعد ایران کے مختلف شہروں میں امریکا کے خلاف مظاہرے کیے گئے جن میں شرکا نے امریکا سے بدلہ لینے اور ہر صورت حکومت کا ساتھ دینے کا اعلان کیا۔

ایرانی صدر کی قاسم سلیمانی کے اہل خانہ سے ملاقات

ایرانی صدر حسن روحانی نے قاسم سلیمانی کے اہل خانہ سے ملاقات کی اور تعزیت کا اظہار بھی کیا، ایرانی صدر  ناقابلِ تلافی نقصان پر دکھ کا اظہار کرتے ہوئے اہل خانہ کو یقین دلایا کہ امریکا سے ہر صورت موت کا بدلہ لیا جائے گا۔

Comments

- Advertisement -