ہفتہ, دسمبر 28, 2024
اشتہار

نئی ایئر لائنز پاکستان میں فلائٹ آپریشن شروع کرنے کے لیے تیار

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : نئی ایئر لائنز پاکستان میں فلائٹ آپریشن شروع کرنے کے لیے تیار ہے ، اس سلسلے میں ایئرلائنز نے سی اے اے سے لائسنس اور اجازت نامے کے لیے رابطے کئے۔

تفصیلات کے مطابق ہوا بازی کی صنعت کے لئے اچھی خبر آگئی، ملک کے مختلف شہروں کیلئے متعدد نئی ایئر لائنز آپریشن شروع کرنے پرغور کیا جارہا ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ جیٹ گرین، کیو ایئرویز، گو گرین ایر کے نام سے نئی مقامی ایرلائنز نے سی اے اے سے لائسنس اور اجازت نامے کے لیے رابطے کئے گئے ہیں۔

- Advertisement -

ایئر انڈس کا بھی دوبارہ فلائٹ آپریشن شروع کرنے کے لیے سی اے اے سے رابطہ کیا گیا ہے جبکہ کیو ایوی ایشن اور لبرٹی ایئر کے نام سے بھی نئی ایرلائنز کے لیے سی اے اے سے لائسنس لینے کے لیے رابطہ کیا گیا۔

سول ایوی ایشن حکام نے نئی ایرلائنز کے لائسنس کی درخواست کے لیے رابطوں کی تصدیق کی ہے، ذرائع کے مطابق ایوی ایشن سیکٹر میں اتنی بڑی تعداد میں لائسنس کے لیے سی اے اے رابطہ ملکی معیشت کے لیے اہم ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ بڑی تعداد میں نئی ایرلائنز کے آنے سے مسافروں کو سفری سہولت اور ایوی ایشن شعبے میں ذرمبادلہ کے ساتھ روز گار کے مواقع میسر آئیں گے۔

Currency Rates in Pakistan Today- پاکستان میں آج ڈالر کی قیمت 

Comments

اہم ترین

محمد صلاح الدین
محمد صلاح الدین
محمد صلاح الدین اے آروائی نیوز سے وابستہ سینئر صحافی ہیں اور ایوی ایشن سے متعلقہ امور کی رپورٹنگ میں مہارت رکھتے ہیں

مزید خبریں