تازہ ترین

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

رمضان المبارک کے استقبال کی تیاری ، حرم شریف میں 21 ہزار نئے قالین بچھا دیئے گئے

مکہ مکرمہ : رمضان المبارک کے استقبال کے لئے حرم شریف میں 21 ہزار نئے قالین بچھا دیئے گئے، ڈاکٹر خدماتی امور کا کہنا ہے قالینوں کی تبدیلی  انتظامیہ کی جانب سے وضع کردہ مربوط منصوبے کا حصہ ہے۔

تفصیلات کے مطابق حرمین شریفین کے امور کی جنرل پریذیڈنسی نے رمضان مبارک کی تیاری کے سلسلے میں مسجد الحرام کے اندر اور اس کے صحنوں میں موجود تمام قالینوں کو ہٹا کر ان کی جگہ نئے قالین بچھا دیے ہیں۔

اس طرح مسجد حرام میں تبدیل کیے جانے والے قالینوں کی مجموعی تعداد 21 ہزار ہو گئی ہے۔

سعودی خبر رساں ایجنسی کے مطابق خدماتی امور کی انتظامیہ کے ڈائریکٹر محمد الجابری نے کہا کہ قالینوں کی تبدیلی انتظامیہ کی جانب سے وضع کردہ مربوط منصوبے کا حصہ ہے، اس منصوبے کا مقصد مسجد حرام کا رخ کرنے والوں کو بہترین سہولیات فراہم کرنا ہے تا کہ وہ پوری یکسوئی اور آرام کے ساتھ اپنی عبادات انجام دے سکیں۔

اس سلسلے میں مسجد حرام میں اعلی معیار کے قالین فراہم کیے گئے ہیں جو مملکت کے اندر تیار ہوئے ہیں۔

مزید پڑھیں : رمضان المبارک کی تیاریاں، مسجد نبوی کے لیے جدید ای سم سے آراستہ قالین تیار

اس حوالے سے مسجد حرام میں صفائی اور قالینوں کے امور سے متعلق انتظامی شعبے کے سربراہ نائف الجحدلی نے باور کرایا کہ حرمین شریفین کی جنرل پریذیڈنسی اس بات کی شدید خواہش رکھتی ہے کہ حجاج کرام ، معتمرین اور نمازیوں کے لیے بہترین خدمات کی فراہمی اور ان میں ترقی کو یقینی بنایا جائے تا کہ یہ لوگ مکمل اطمینان، سکون اور سہولت کے ساتھ عبادت کر سکیں۔

یاد رہے چند روز قبل سعودی عرب کے ہنر مندوں نے مسجد نبوی کے لیے ای سم سے آراستہ جدید قالین تیار کئے تھے اور کہا گیاتھا جدید سہولیات سے لیس نئے قالینوں کی پہلی کھیپ رمضان المبارک 1440 ہجری کی آمد کے ساتھ ہی بچھائی جائے گی، قالینوں کو چھت سمیت ہر جگہ بچھایا جائے گا۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق ہر قالین میں ڈیجیٹل کوڈ سم لگی ہوئی ہے، جس میں تیاری کی تاریخ، استعمال کے طریقے کب اور کتنی بار اس کو صفائی کی ضرورت اور زائد المیعاد ہونے کی تمام تفصیلات درج ہوں گی جسے عام نمازی بھی دیکھ سکیں گے

Comments

- Advertisement -