تازہ ترین

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

ہمیں ملک کے مفاد میں سخت فیصلے کرنا ہوں گے، وزیراعظم

اسلام آباد: وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا ہے کہ ہمیں...

آزاد ارکان قومی اسمبلی کی سنی اتحاد کونسل میں شمولیت تسلیم

الیکشن کمیشن نے 8 فروری کے عام انتخابات میں...

سعودی عرب میں کورونا کی تازہ صورت حال

ریاض: سعودی محکمہ صحت نے مملکت میں کورونا وبا کی تازہ صورت حال سے آگاہ کردیا۔

عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق مملکت کے محکمہ صحت کا کہنا ہے کہ سعودی عرب میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کورونا کے 55 نئے کیسز رپورٹ ہوئے اور 4 مریضوں کی اموات ہوئیں۔

سعودی محکمہ صحت کے اعدادوشمار میں بتایا گیا کہ نئے کیسز رپورٹ ہونے کے بعد کورونا سے متاثر ہونے والوں کی مجموعی تعداد 5 لاکھ 47 ہزار 90 ہوگئی۔

سعودی عرب میں کورونا سے اب تک 8713 مریض جان کی بازی ہار چکے ہیں۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران چھیالیس مریضوں نے کووڈ 19 کو شکست دی جس کے بعد صحت یاب ہونے والوں کی مجموعی تعداد 5 لاکھ 36 ہزار 125 ہوگئی۔

آج بھی کورونا کے نئے کیسز زیادہ البھا شہر اور دارالحکومت ریاض میں رپورٹ ہوئے۔

مملکت میں کورونا کے فعال کیسز میں سے 224 کی حالت تشویش ناک ہے۔ دوسری جانب ملک بھر میں کورونا ویکسینیشن کا عمل بھی بھرپور انداز میں جاری ہے۔

Comments

- Advertisement -