ریاض: سعودی عرب میں کورونا وائرس کے 43 نئے کیسز رپورٹ ہوئے اور دو مریضوں کی اموات ہوئیں۔
عرب میڈیا کے مطابق سعودی محکمہ صحت کا کہنا ہے کہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کووڈ19 کے تینتالیس نئے کیسز سامنے آئے جس کے بعد وبا سے متاثر ہونے والوں کی مجموعی تعداد 5 لاکھ 49 ہزار 103 ہوگئی۔
محکمہ صحت نے بتایا کہ گزشتہ 24 گھنٹے میں دو کورونا مریض زندگی کی بازی ہار گئے جس کے بعد سعودی عرب میں کورونا سے اموات کی مجموعی تعداد 8809 ریکارڈ کی گئی۔
- Advertisement -
گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 51 مریض وبا سے صحت یاب بھی ہوئے اور اب کورونا کو شکست دینے والوں کی مجموعی تعداد 5 لاکھ 38 ہزار 100 ہوگئی ہے۔
مملکت میں کورونا کے فعال کیسز میں سے 46 مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے۔