ہفتہ, مئی 18, 2024
اشتہار

بھارتی دارالحکومت حفاظتی قلعے میں کیوں تبدیل کر دیا گیا؟

اشتہار

حیرت انگیز

بھارت میں دو روزہ جی 20 سربراہی اجلاس 9 اور 10 ستمبر کو ہوگا جس کے لیے دارالحکومت نئی دہلی کو حفاظتی قلعے میں تبدیل کر دیا گیا ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق بھارت میں دو روزہ جی 20 سربراہی اجلاس 9 اور 10 ستمبر کو ہوگا جس کے لیے سیکیورٹی اقدامات کے تحت دارالحکومت نئی دہلی کو حفاظتی قلعے میں تبدیل کرتے ہوئے شہریوں کی ان ایام کے دوران نقل وحمل پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔

نئی دہلی میں لاکھوں سیکیورٹی اہلکار جی ٹوئنٹی سمٹ کے مقامات، ہوٹلز اور ایئر پورٹس پر تعینات ہوں گے۔ ائیر پورٹس سے فائیو اسٹار ہوٹلز کے راستے سیل ہوں گے۔ وی آئی پیز کیلیے خصوصی راستے بنائے گئے ہیں۔

- Advertisement -

جی 20 اجلاس کے شرکا کے لیے 30 ہوٹل کے 400 سے زائد کمرے بُک کیے گئے ہیں جس میں سے 23 ہوٹل نئی دہلی جب کہ 9 این سی آر میں بُک کیے گئے ہیں جہاں جی ٹوئنٹی کے رہنماؤں، نمائندوں اور غیر ملکی صحافیون کو ٹھہرایا جائے گا۔

امریکی صدر جو بائیڈن کا قیام آئی ٹی سی موریا ہوٹل کے 14 ویں فلور پر ہوگا جس کے ہر فلور پر امریکی کمانڈوز موجود ہوں گے جب کہ امریکی سیکرٹ سروس کا اسکواڈ سمٹ کے آغاز سے تین روز قبل نئی دہلی پہنچے گا۔

چین کے نمائندے تاج پیلس جب کہ برطانوی وزیراعظم رشی سونک اور جرمن وفد کا قیام شنگریلا الس ایروز میں ہوگا۔

ممبر ممالک کے 10 ہزار نمائندے بھارت پہنچ رہے ہیں جنہیں مختلف ہوٹلز میں ٹھہرائے جائیں گے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں