The news is by your side.

Advertisement

گیمرز کے لیے نئی سہولت، اب بیٹری چارج کرنے کی ضرورت نہیں پڑے گی

ایمسٹرڈم: یورپی ملک نیدرلینڈ میں ایسی ‘ہینڈ ہیلڈ ویڈیو گیم ڈیوائس’ متعارف کرائی گی ہے جس کے لیے بیٹری چارج کرنے کی ضرورت ہی نہیں پڑے گی بلکہ وہ ازخود چارجنگ فراہم کرے گی۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق ہاتھ میں پکڑ کر کھیلنی والی گیمنگ ڈیوائس ایسی بھی آچکی ہے جس میں بیٹری نہیں لگتی نا ہی اسے چارج کرنا پڑتا ہے، اس ڈیوائس کی خاص بات ہے کہ یہ ازخود سورج اور گیم بٹن سے بجلی حاصل کرکے ڈیوائس کو ہمیشہ چارج رکھتی ہے۔

رپورٹ کے مطابق یہ ہینڈ گیمنگ ڈیوائس خود کو لاکھوں مرتبہ چارج کرسکتی ہے، ڈیوائس کے اطراف لگے سولر پینلز بجلی کو حاصل کرنے میں مدد فراہم کرتے ہیں جبکہ کھیل کے دوران بٹن گیم کو مقرر چارجنگ فراہم کرتی ہے، ڈیوائس کا یہ نظام ایک سیکنڈ سے بھی کم وقت میں بجلی کے حصول کا تجربہ شروع کردیتا ہے۔

ہینڈ ہیلڈ گیم میں بجلی ری اسٹور کرنے والا سسٹم بھی نصب کیا گیا ہے جو سولر پینل اور ڈیوائس بٹن سے منسک ہے۔ اس نظام کو نیدرلینڈ کی نارتھ ویسٹرن اور ڈیلفٹ یونیورسٹی آف ٹکنالوجی کے محققین نے تیار کیا ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ پہلی ہینڈ ہیلڈ گیمنگ ڈیوائس ہے جس میں بیٹری کی کوئی مداخلت نہیں رکھی گئی بلکہ یوزرس اسے ازخود استعمال کرکے بجلی سسٹم کو فراہم کرتے ہیں۔

Comments

یہ بھی پڑھیں