جمعرات, دسمبر 12, 2024
اشتہار

بڑی خوشخبری، پاکستان میں گیس کے نئے ذخائر دریافت

اشتہار

حیرت انگیز

پشاور: ملک میں تیل و گیس کی تلاش میں بڑی کامیابی مل گئی ، او جی ڈی سی ایل نےخیبرپختونخوا کے ضلع کوہاٹ میں گیس کے نئے ذخائر دریافت کرلئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق او جی ڈی سی ایل نے کےپی میں گیس کے نئےذخائر دریافت کئے، گیس کے نئے ذخائر خیبر پختونخوا کے ضلع کوہاٹ میں دریافت ہوئےہیں۔

او جی ڈی سی ایل کے مطابق سیاب ون ویل سے 1.6ایم ایم سی ایف ڈی گیس حاصل ہوگی، سیاب ون ویل سے 12 بیرل کنڈنسیٹ یومیہ حاصل ہوگا ایک اور زون ہنگو لمشیوال سے 4.18ایم ایم سی ایف ڈی گیس ،32 بیرل تیل حاصل ہوگا۔

- Advertisement -

اس سے قبل رواں سال اپریل میں خیبرپختونخوا کے ضلع کوہاٹ میں تیل وگیس کےنئے ذخائردریافت ہوئے تھے، نئی دریافت سے 16.12ایم ایم سی ایف ڈی گیس کی پیداوار اور 3240بیرل یومیہ کنڈنسیٹ تیل حاصل ہورہا ہے۔

یاد رہے رواں ماہ کے آغاز میں او جی ڈی سی ایل کا کہنا تھا کہ تھل ایسٹ ویل نمبر1 اور بھمبرا کنواں نمبر1 سے دریافت گیس کی کمرشل پیداوارکا آغاز کردیا گیا ہے، جس سے ملک میں گیس پیداوار میں اضافہ ہوگا۔اوجی ڈی سی ایل کے مطابق دونوں دریافتوں سے ملکی زرمبادلہ میں خاطر خواہ بچت ہوگی ، صارفین ،صنعت کی بڑھتی طلب کو بھی پورا کرنے میں معاون ثابت ہوگی۔

اس سے قبل کوہاٹ ڈھوک حسین کے مقام پر دریافت گیس کا منصوبہ مکمل کرلیا گیا تھا ، جس کے بعد 12 ایم ایم سی ایف ڈی کی14کلومیٹرطویل لائن ایس این جی پی ایل میں شامل ہوگئی تھی۔

یہ بھی پڑھیں:  پاکستان میں تیل و گیس کے نئے ذخائر دریافت

خیال رہے دسمبر 2019 میں پاکستان پیٹرولیم نے سندھ اوربلوچستان میں تیل اور گیس کی بڑی دریافت کا اعلان کرتے ہوئے پاکستان اسٹاک ایکس چینج کو نئی دریافت سے آگاہ کر دیا تھا ، پی پی ایل کا کہنا تھا کہ خیرپور سندھ میں 2 کروڑ 86 لاکھ کیوبک فٹ گیس دریافت ہوئی اور کنویں سے یومیہ 152 بیرل تیل بھی حاصل ہوگا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں