بدھ, جولائی 22, 2026
اشتہار

ترکی میں قبل از وقت عام انتخابات کا اعلان

اشتہار

حیرت انگیز

ترکی میں نئے انتخابات کا اعلان ہوگیا ہے ترک صدر رجب طیب اردوان نے کہا ہے کہ ملک میں 14 مئی کو عام انتخابات ہوں گے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق ترکی کے صدر رجب طیب اردوان نے برسا میں نوجوانوں سے خطاب کرتے ہوئے ملک میں نئے عام انتخابات کی تاریخ کا اعلان کیا اور کہا کہ 14 تاریخ کو عام انتخابات ہوں گے۔ اللہ تعالیٰ کے شکر گزار ہیں کہ پہلی بار ووٹ ڈالنے کے لیے اہل نوجوانوں کے ساتھ مل کر کام کریں گے۔

رپورٹ میں رائے عامہ کے جائزوں کے حوالوں سے کہا گیا ہے کہ ترکیہ میں پارلیمانی اور صدارتی انتخابات سخت ہوں گے اور دو دہائیوں سے برسر اقتدار ترک صدر کو ان الیکشن میں سخت امتحان کا سامنا ہوگا۔

ترکیہ کے آئندہ عام انتخابات باضابطہ طور پر 18 جون کو ہونے تھے تاہم صدر نے انتخابات مقررہ وقت سے ایک ماہ قبل کرانے کا اعلان کیا ہے۔

اس سے قبل رجب طیب اردوان گزشتہ دنوں قبل از وقت انتخابات کرانے کا عندیہ دے چکے تھے اور پارلیمنٹ سے خطاب میں کہا تھا کہ وہ قبل از وقت الیکشن کرانے کا ارادہ رکھتے ہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں