پیر, مئی 11, 2026
اشتہار

امارات میں سونے کے نئے نرخ

اشتہار

حیرت انگیز

ابوظہبی: متحدہ عرب امارات(یو اے ای) میں دس گرام سونے کی قیمت 2130 درہم ہوگئی۔

تفصیلات کے مطابق امارات میں 10 گرام سونا اکیس سو تیس درہم اور ایک گرام سونا دو سو تیرہ درہم کا ریکارڈ کیا گیا جبکہ ایک ملی گرام اکیس فلس کا ہوگیا ہے۔

امریکی مارکیٹس گزشتہ روز بند رہیں اور سونے کے ریٹ کم حجم کے ساتھ سترہ سو ستاسی ڈالر سے سترہ سو پچا نوے ڈالر کے درمیان رہے اور سترہ سو نوے ڈالر پراختتام ہوا۔

آج صبح اچھا اغاز ہوا، یو ایس ٹریژری کی شرح سود میں کمی کے باعث سونے کے ریٹ سترہ سو ننانوے ڈالر تک پہنچ گئے۔ تھینکس گیونگ ڈے کی چھٹیوں کے بعد سونے کی قیمت کم ہو نے کا امکان ہے۔

سونے کے ریٹ آج سترہ سو نوے ڈالر سے اٹھارہ سو دس ڈالر کے درمیان رہنے کی توقع ہے۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں