جمعرات, جولائی 3, 2025
اشتہار

امارات میں سونے کے نئے نرخ

اشتہار

حیرت انگیز

ابوظہبی: متحدہ عرب امارات(یو اے ای) میں دس گرام سونے کی قیمت 2124 درہم ہوگئی۔

تفصیلات کے مطابق اماراتی گولڈ منڈی میں ایک گرام سونا دوسوبارہ درہم جبکہ دو گرام سونا اکیس سو چوبیس درہم کا ریکارڈ کیا گیا اور ایک ملی گرام اکیس فلس کا ہے۔

گزشتہ ہفتے سونے کے ریٹ نے اٹھارہ سو اکتیس ڈالر کی بلند ترین حد پر اچھا آغاز کیا۔ امریکی ملازمتوں کا ڈیٹا اور فیڈرل اوپن مارکیٹ کمیٹی کی میٹنگ کے بعد جمعہ کو ریٹ سترہ سو ستاسی ڈالر تک گر گئے۔

ملازمتوں کا ڈیٹا فروری دوہزار بیس کے بعدکم ترین سطح پر آگیا جس کی وجہ سے سونے کے بھاؤ نیویارک میں سترہ سو ستانوے ڈالر پر بند ہوئے۔

آنے والے ہفتے میں انویسٹرز کی نظر منگل کو فیڈ چیئرمین کی تقریر اور بدھ جمعرات کو جاری ہونے والے امریکی صارفین اور پروڈیوستر افراط زر کی رپورٹس پر مرکوز رہیں گی۔

اگلےہفتے فی اونس سونے کے ریٹ سترہ سو پچیاسی ڈالر سے اٹھارہ سو پندرہ ڈالر کے درمیان رہنے کی توقع ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں