اسلام آباد : ملکی معشیت کی بگڑتی ہوئی صورتحال کے باعث آئی ایم ایف سے امداد ناگریز ہوگئی، نگراں وزیر خزانہ نے انتخابات کے بعد آئی ایم ایف پروگرام میں جانے کا عندیہ دے دیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق ملکی معشیت کی بگڑتی ہوئی صورتحال کے باعث عالمی مالیاتی ادارے سے قرضہ لینے کی تیاریاں شروع ہوگئی ہیں، نگراں وزیر خزانہ نے انتخابات کے بعد آئی ایم ایف پروگرام میں جانے کا عندیہ دے دیا ہے۔
ڈاکٹر شمشاد اختر کا کہنا ہے کہ پروگرام کے حصول کیلئے ابتدائی فریم ورک تیار کر لیا گیا ہے۔
معاشی ماہرین کا کہنا ہے کہ رزمبادلہ ذخائر میں ملسل کمی انتہائی تشویش ناک ہے۔ ذخائر دو ماہ کی درآمدات کو بھی پورا نہیں کرسکتے۔ نیٹ بڑھتی ہوئی درآمدات کے باعث ترسیلات زر اور درآمدات میں اضافے کے اثرات بھی زائل ہوگئے ہیں۔
ماہرین کے مطابق بیرونی خدشات میں اضافے کے باعث روپیہ بھی مسلسل دباؤ کا شکار ہے، دسمبر سے اب تک روپے کی قدر میں بیس روپے کی کمی ہوئی ہے، روپےکی قدر کم ہونے سے ملک پرقرضوں کے بوجھ میں تقریبا 18 سو ارب روپے کا اضافہ ہوا ہے۔
خیال رہے کہ یہ ملکی تاریخ میں پہلی بار ایسا ہواکہ پاکستان پانچ سال میں میں دوسری بار آئی ایم ایف کا دروازہ کھٹکھٹائے گا۔