اشتہار

نیو گوادر انٹرنیشنل ایئر پورٹ سے متعلق اہم خبر

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: نیو گوادر انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر آئندہ سال 2025 سے فلائٹ آپریشن شروع ہونے کے امکانات روشن ہو گئے۔

تفصیلات کے مطابق سول ایوی ایشن اتھارٹی نے نیو گوادر انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے متعلق نیا نوٹم جاری کر دیا ہے، جس میں ایئرپورٹ کو عالمی سطح کے کیٹیگری سی کا ایئر پورٹ سرٹیفائی کر دیا گیا ہے۔

سی اے اے کے مطابق ابتدائی طور 2 سال کے لیے نیو گوادر انٹرنیشنل ایئرپورٹ کو ایروڈروم کیٹیگری سی ایئرپورٹ قرار دیا گیا ہے، ایئرپورٹ پر جدید لینڈنگ سسٹم بھی لگا دیا گیا ہے۔

- Advertisement -

سی کیٹیگری ایئرپورٹس پر کسی بھی موسم میں طیارے لینڈ کر سکتے ہیں، جب کہ نیو گوادر انٹرنیشنل ایئرپورٹ رن وے پر دنیا کا جدید لینڈنگ نظام نصب کیا گیا ہے، سی کیٹیگری ایئرپورٹس پر ایئر بس 320 اور بوئنگ 737 کیٹیگری کے طیارے بھی لینڈ کر سکتے ہیں۔

سی اے اے کے مطابق جدید انسٹرومنٹ لینڈنگ نظام کے باعث نیو گوادر انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر ہر طرح کے موسم میں طیارے لیند کر سکیں گے، سی اے اے نے جنوری 2025 تک کے لیے ایئرپورٹ سے متعلق نوٹم جاری کیا ہے۔

Comments

اہم ترین

محمد صلاح الدین
محمد صلاح الدین
محمد صلاح الدین اے آروائی نیوز سے وابستہ سینئر صحافی ہیں اور ایوی ایشن سے متعلقہ امور کی رپورٹنگ میں مہارت رکھتے ہیں

مزید خبریں