تازہ ترین

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

ہمیں ملک کے مفاد میں سخت فیصلے کرنا ہوں گے، وزیراعظم

اسلام آباد: وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا ہے کہ ہمیں...

آزاد ارکان قومی اسمبلی کی سنی اتحاد کونسل میں شمولیت تسلیم

الیکشن کمیشن نے 8 فروری کے عام انتخابات میں...

انسٹاگرام اکاؤنٹ بنانے کے لیے عمر بتانا لازمی قرار

سان فرانسسکو: فیس بک کی زیرملکیت کمپنی انسٹاگرام نے 13 سال سے کم عمر صارفین پر نئی پابندی عائد کردی۔

انسٹاگرام کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق 13 سال سے کم عمر وہ بچے جو نیا اکاؤنٹ بنائیں گے انہیں تاریخِ پیدائش لکھنا لازمی ہوگی بصورت دیگر اُن کی درخواست مسترد کردی جائے گی۔

کمپنی کے مطابق نئی پالیسی کا اطلاق دنیا بھر میں ہوگا اور اس اقدام کا مقصد پلیٹ فارم پر بچوں کو محفوط ماحول فراہم کرنا ہے تاکہ انہیں عمر کے حساب سے ہی مواد نظر آئے۔

انسٹاگرام نے تصدیق کی ہے کہ صارف کی تاریخِ پیدائش کو بالکل خفیہ رکھا جائے گا اور اسے کوئی دوسرا نہیں دیکھ سکے گا۔

مزید پڑھیں: انسٹاگرام لائیکس چھپانے والی سروس کی آزمائش

اعلامیے میں وضاحت کی گئی ہے کہ وہ صارفین جو فیس بک سے انسٹاگرام پر آنا چاہتے ہیں انہیں اپنے فیس بک پر تاریخ پیدائش درج کرنا ہوگی، جب تک یہ عمل نہیں ہوگا انسٹاگرام پر اکاؤنٹ نہیں بنایا جاسکے گا۔

ٹیکنالوجی پر نظر رکھنے والے ماہرین کا کہنا ہے کہ انسٹاگرام کی یہ پالیسی مستقبل میں تمام صارفین پر لاگو ہوگی تاکہ عمر کے حساب سے صارفین کو مواد دستیاب ہو۔

Comments

- Advertisement -