12.2 C
Dublin
ہفتہ, مئی 18, 2024
اشتہار

سعودی شہریوں کے لیے ملازمت کے نئے مواقع

اشتہار

حیرت انگیز

سعودی عرب کے شہریوں کے لیے خوشخبری ہے کہ نئے قوانین کے بعد ریئل اسٹیٹ سیکٹر میں 12 مختلف شعبوں میں ملازمتوں کے دروازے کھل گئے ہیں۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق سعودی عرب میں جنرل ریئل اسٹیٹ اتھارٹی شعبے میں قانون سازی کے بعد اس سے متعلق 12 شعبوں میں مقامی افراد کے لیے ملازمتوں کے نئے مواقع پیدا ہوئے ہیں اور سعودی شہریوں کے لیے ملازمتوں کا حصول آسان ہو گیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق جن شعبوں میں ملازمتوں کے مواقع پیدا ہوئے ہیں ان میں ریئل اسٹیٹ بروکر، ریئل اسٹیٹ رجسٹریشن، ریئل اسٹیٹ یونٹ کی ملکیت اور چھانٹی سمیت دیگر شعبے شامل ہیں۔

- Advertisement -

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ مذکورہ تمام شعبوں میں باصلاحیت سعودی نوجوانوں کے لیے روزگار کے مواقع مہیا ہوں گے جن سے وہ مستفید ہوسکیں گے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں