آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے اگست کیلئےدرآمدی ایل این جی کی نئی قیمتوں کااعلان کر دیا۔
اوگرا نے اگست کیلئے درآمدی ایل این جی کی قیمتوں میں اضافےکا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔ سوئی ناردرن سسٹم کیلئےایل این جی کی فی یونٹ قیمت میں 0.692ڈالر اضافہ کیا گیا ہے اضافے کے بعد سوئی ناردرن سسٹم پر ایل این جی کی نئی قیمت13.6080ڈالرفی یونٹ مقرر کی گئی ہے۔
سوئی ناردرن سسٹم پر جولائی میں ایل این جی12.9160ڈالرفی یونٹ تھی۔
- Advertisement -
سوئی سدرن سسٹم پر ایل این جی کی قیمت میں 0.706ڈالر فی یونٹ اضافہ کیا گیا ہے۔ سوئی سدرن سسٹم پرایل این جی کی قیمت13.3454ڈالرایم ایم بی ٹی یومقرر کی گئی ہے۔
اس سے قبل سوئی سدرن سسٹم پر جولائی میں ایل این جی12.6386ڈالرفی ایم ایم بی ٹی یو تھی۔