پاکستان میں سونےکی فی تولہ قیمت ایک لاکھ 10ہزار 888 روپے ہو گئی۔
سندھ صرافہ بازار جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق ملک میں ایک گرام سونا 9506 روپے87 پیسےکا ہو گیا جب کہ ایک ملی گرام سونےکی قیمت9 روپے 50 پیسے ہو گئی۔
متحدہ عرب امارات میں ایک ملی گرام سونا 21 فلس کا ہے۔
گزشتہ ہفتے سونے کی فی تولہ قیمت 1300 روپے کمی کے بعد ایک لاکھ 13 ہزار 300 روپے ہوگئی تھی۔
فی تولہ قیمت میں کمی کے بعد 10 گرام سونے کی قدر 1115 روپے کم ہوکر 97 ہزار 136 روپے ہوگئی تھی۔