تازہ ترین

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

ہمیں ملک کے مفاد میں سخت فیصلے کرنا ہوں گے، وزیراعظم

اسلام آباد: وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا ہے کہ ہمیں...

آزاد ارکان قومی اسمبلی کی سنی اتحاد کونسل میں شمولیت تسلیم

الیکشن کمیشن نے 8 فروری کے عام انتخابات میں...

شہباز شریف، حمزہ شہباز کیس میں نیا اسپیشل پراسکیوٹر مقرر

ایف آئی اے نے شہباز شریف فیملی کے خلاف منی لانڈرنگ کیس میں نیا اسپیشل پراسیکیوٹر تعینات کر دیا۔

شہباز شریف اور حمزہ شہباز کے مقدمے میں ایف آئی اے نے نیا اسپیشل پراسکیوٹر تعینات کردیا ہے۔ ایف آئی اے کی جانب سے فاروق باجوہ ایڈووکیٹ کو اسپیشل پراسکیوٹر تعینات کیا گیا ہے۔منسٹری آف لاء اینڈ جسٹس نے باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کردیا۔

اس سے قبل ایف آئی اے کی جانب سے اسپیشل پراسکیوٹر سکندر ذوالقرنین تھے ۔سکندر ذوالقرنین ایڈووکیٹ کو ایف آئی اے منی لانڈرنگ کیس میں پیش ہونے سے روک دیا تھا۔

سابق اسپیشل پراسیکیوٹر سکندر ذوالقرنین نے پیش ہونے سے روکنے پر عدالت میں درخواست بھی داٸر کی تھی۔
سکندر ذوالقرنین نے عدالت کو بتایا کہ ایف آٸی اے اب اس کیس کی پیروی کرنے میں دلچسپی نہیں رکھتا۔

Comments

- Advertisement -
عابد خان
عابد خان
عابد خان اے آروائی نیوز سے وابستہ صحافی ہیں اور عدالتوں سے متعلق رپورٹنگ میں مہارت کے حامل ہیں