کراچی : شہر قائد میں بڑھتے ہوئے ٹریفک حادثات کے پیش نظر سخت ٹریفک قوانین اور پابندیاں نافذ کردی گئیں ، خلاف ورزی پر جرمانہ ہوگا۔
تفصیلات کے مطابق کراچی میں بڑھتے ٹریفک حادثات اور قیمتی جانوں کا ضیاع روکنے کے لیے ٹریفک پولیس نے اہم قدم اٹھالیا۔
موٹر سائیکل سواروں، رکشہ اورچنگچی کے لیے سخت قوانین نفاذ کردیے، نئے روڈ سیفٹی رولز کے تحت اب موٹر سائیکل سواروں کیلئے لین کی پابندی لازمی ہوگی اور خلاف ورزی پر جرمانہ ہوگا۔
قوانین کے تحت سائیکل سواروں کوریئر ویو مررز اورڈرائیونگ لائسنس ساتھ رکھنا ہوگا۔
گاڑیوں کے لیے جی پی ایس ٹریکر، ڈیش کیم، ریئر ویو کیم اور کیبن کیم لازمی قرار دیے تاہم سگنل توڑنے، اسپیڈ لمٹ اورلین کی خلاف ورزی پرخودکار چالان جاری ہوگا جبکہ بار بار خلاف ورزی کرنے والوں پر اضافی جرمانہ پچیس سو روپے عائد ہوگا۔
آئل ٹینکرزمیں بفر پلیٹس لگانے اوراسپیڈ کیمروں کی تنصیب کا بھی فیصلہ کیا گیا اور ساتھ ہی چنگچی رکشوں پر مرحلہ وار پابندی کی بھی ہدایت کردی گئی ہے۔
شہر کی پانچ بڑی شاہراؤں پر چنگچی رکشوں کا داخلہ ممنوع ہوگا ، جن میں شاہراہِ فیصل، آئی آئی چندریگر روڈ، راشد منہاس روڈ شامل ہیں