تازہ ترین

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

امریکا: 70 فیصد نوجوانوں‌ کو ویکسین لگنے پر جشن، کرونا پابندیاں‌ بھی ختم

امریکا میں 70 فیصد نوجوانوں کو کرونا کی ویکسین لگنے پر شاندار آتشبازی کا مظاہرہ کیا گیا۔

بین الاقوامی میڈیا رپورٹ کے مطابق آج بدھ کے روز نیویارک میں 70 فیصد نوجوانوں کو کرونا ویکسین لگانے کا ہدف مکمل ہونے پر جشن منایا گیا۔

اس موقع پر مقامی انتظامیہ کی جانب سے شاندار آتش بازی کا مظاہرہ کیا گیا۔

کرونا کیسز میں اضافے کے باعث شہریوں کو اس مقام پر بڑی تعداد جمع ہونے کی اجازت نہیں تھی البتہ آتشبازی براہ راست نیشنل ٹیلی ویژن چینل پر نشر کی گئی۔

آتشبازی کے اختتام پر مقامی حکومت نے نیویارک میں عائد کرونا پابندیاں ختم کرنے کا اعلان کرتے ہوئے شہریوں پر زور دیا کہ وہ کچھ روز ایس او پیز پر عمل کرلیں۔

نیویارک کے گورنر اینڈریو کیومو نے اعلان کیا کہ اب ہماری ریاست کا شمار سب سے زیادہ نوجوانوں کو ویکسین لگانے والوں میں پہلے نمبر پر ہوگا، یہ کوئی معمولی بات نہیں، ہم نے عوام کے تعاون سے ایک اہم سنگِ میل عبور کیا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ 30 فیصد شہریوں میں 12 سے 17 سال تک کی عمر کے بچے ہیں، جنہیں فی الحال ویکسین فراہم کرنے کا فیصلہ نہیں کیا گیا۔

نیویارک کے گورنر نے اہم سنگِ میل عبور کرنے پر سیاسی جماعتوں کے قائدین، عوام اور ڈاکٹرز کا شکریہ بھی ادا کیا۔

Comments

- Advertisement -
عمیر دبیر
عمیر دبیر
محمد عمیر دبیر اے آر وائی نیوز میں بحیثیت سب ایڈیٹر اپنے فرائض انجام دے رہے ہیں