ویلنگٹن: نیوزی لینڈ کی حکمران لیبر پارٹی نے اعلان کیا ہے کہ اگر وہ دوبارہ منتخب ہو گئی تو فلسطینی ریاست کو تسلیم کر لیں گے۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق نیوزی لینڈ کی حکمران لیبر پارٹی نے اعلان کیا ہے کہ اگر 14 اکتوبر کو ہونے والے عام انتخابات میں دوبارہ منتخب ہوئے تو فلسطین کی ریاست کو تسلیم کر لیں گے۔
نیوزی لینڈ نے سرکاری طور پر فلسطین کو ایک خودمختار ریاست کے طور پر تسلیم نہیں کیا ہے، تاہم نیوزی لینڈ نے اسرائیلی قبضے کی مسلسل مذمت کی ہے۔
ادھر فلسطین میں صہیونی ورسز کے نہتے فلسطینیوں پر مظالم نہ رک سکے، صہیونی فورسز اور آباد کاروں کی فائرنگ سے یونیورسٹی کے طالب علم سمیت 4 فلسطینی شہید ہو گئے۔
قابض فورسز نے ہوارا میں جنازے پر آنسو گیس فائر کیے، جھڑپوں میں 51 فلسطینی زخمی ہو گئے، دن کی کارروائی کے بعد صہیونی فورسز نے رات میں بھی آباد کاروں سے حملہ کروایا، آباد کاروں نے فلسطینی طالب علم لبیب دمیدی کو فائرنگ کر کے شہید کر دیا، صہیونی فورسز کی موجودگی میں آبادکاروں نے فلسطینیوں کے گھروں، دکانوں اور گاڑیوں کو نقصان پہنچایا۔
اسرائیل میں حماس کی پیراگلائیڈنگ کے ذریعے گھسنے کے بعد زبردست پیش قدمی، 35 اسرائیلی فوجی گرفتار
رد عمل میں غزہ کی پٹی سے حماس کے جنگجوؤں نے اسرائیل پر ایک زبردست حملہ کیا ہے، اور پانچ ہزار راکٹ داغ دیے، جس سے پانچ افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہوئے، حماس نے اسرائیلی فورسز کی بڑھتی جارحیت کے خلاف زمینی آپریشن بھی شروع کر دیا ہے، اور اسرائیلی علاقوں میں گھس کر پینتیش فوجیوں کو گرفتار کر لیا ہے۔