19.6 C
Dublin
پیر, مئی 20, 2024
اشتہار

اسرائیلی فوج حماس کی گوریلا کارروائیوں کے سامنے بے بس

اشتہار

حیرت انگیز

غزہ : حماس نے اسرائیلی فوج پر بڑے حملے کی نئی ویڈیو جاری کردی ، ایک ہفتے کےدوران زمینی حملہ کرنے والے تیئس اسرائیلی فوجیوں کو ہلاک کردیا جبکہ حملوں میں چھ ٹینکوں سمیت نو فوجی گاڑیاں تباہ ہوئیں۔

تفصیلات کے مطابق اسرائیلی فوج حماس کی گوریلا کارروائیوں کے سامنے بے بس ہے ، ایک ہفتےسے جاری زمینی کارروائی میں اسرائیلی فوج کو بھاری نقصان اٹھانا پڑا اور زمینی حملہ کرنے والے تیئس اسرائیلی فوجی ہلاک ہوگئے۔

حماس نے اسرائیلی فوج پر بڑے حملے کی نئی ویڈیو جاری کردی ، جس میں حماس اہلکار نے راکٹ سے اسرائیلی ٹینک کونشانہ بنایا ، حماس کے حملے میں 6 ٹینکوں سمیت 9 فوجی گاڑیاں تباہ ہوگئیں۔

- Advertisement -

اسرائیلی ٹینکوں کی تباہی کی وڈیو جاری کردی، ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے جنگجو اسرائیلی فوج کے جدید ترین مرکاوا ٹینک پر آئی ای ڈی رکھتے ہیں، اس کے بعد ٹینک کو اینٹی ٹینک شیل فائر کرکے تباہ کردیا۔

مزاحمتی تنطیموں نے اسرائیلی بٹالین ہیڈ کورٹرز پر دھاوا بول دیا اور شیبا فارمز کے علاقے میں اسرائیلی بٹالین پر ڈرون حملے سے جانی نقصان کا بھی دعوی کیا۔

عرب میڈیا نے بتایا ہے کہ اکتوبر سے اب تک حماس کے ہاتھوں 338 اسرائیلی فوجی مارے جا چکے ہیں جبکہ ،اسرائیلی فوج نے بھی تصدیق کی ہے کہ حماس سے لڑائی میں اب تک 338اسرائیلی فوج ہلاک ہوچکےہیں جبکہ شمالی غزہ میں آج صبح میجر، کیپٹن سمیت 4اسرائیلی فوجی مارے گئے۔

دوسری حزب اللہ کا غزہ میں جنگ بندی کیلئے دیا گیا الٹی میٹم بھی ختم ہوگیا ہے ، حزب اللہ کےسربراہ حسن نصر اللہ آج نمازجمعہ کےبعدخطاب کریں گے، جس میں اہم اعلان متوقع ہے۔

حسن نصراللہ نے کہا تھا کہ اسرائیل نے جمعہ تک جنگ بند نہ کی تو حزب اللہ جنگ میں براہ راست شامل ہوجائے گی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں