ہفتہ, مئی 18, 2024
اشتہار

پاک نیوزی لینڈ میچ میں بارش ہوگی؟ محکمہ موسمیات کی پیش گوئی

اشتہار

حیرت انگیز

بنگلورو: ورلڈ کپ کے 35ویں میچ میں کل پاکستان اور نیوزی لینڈ کی ٹیمیں بنگلورو کے چناسوامی اسٹیڈیم میں مدمقابل آئیں گی میچ پاکستانی وقت کے مطابق صبح دس بجے شروع ہوگا، تاہم محکمہ موسمیات نے بارش کی پیشگوئی کردی ہے۔

ورلڈ کپ کے گزشتہ میچ میں پاکستان نے بنگلہ دیش کو شکست دی تھی قومی ٹیم پوائنٹس ٹیبل پر 6 پوائنٹس کے ساتھ چھٹے نمبر پر موجود ہے۔

نیوزی لینڈ کو گزشتہ میچ میں جنوبی افریقہ سے شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا، کیوی ٹیم پوائنٹس ٹیبل پر 8 پوائنٹس کے ساتھ چوتھے نمبر پر براجمان ہے۔

- Advertisement -

پاکستان کو سیمی فائنل کی دوڑ میں شامل رہنے کے لیے کیوی ٹیم کو لازمی بھاری مارجن سے شکست دینی ہوگی یا پھر کیوی ٹیم کی سری لنکا سے شکست کا انتظار کرنا ہوگا۔

تاہم پاک نیوزی لینڈ میچ بارش سے متاثر ہونے کا خدشہ پیدا ہوگیا ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کل دن کے وقت 68 فیصد بارش کا امکان ہے، شام کے وقت 25 فیصد تک بارش ہوسکتی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق شام کے وقت درجہ حرارت کم سے کم 20 ڈگری سینٹی گریڈ اور زیادہ سے زیادہ 29 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں