تازہ ترین

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس روانہ

کراچی: ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان...

نیوزی لینڈ نے47سال بعد پاکستان میں ون ڈے سیریزجیت لی

کراچی: گلین فلپس کی جارحانہ اننگز کی بدولت نیوزی لینڈ نے تیسرے اور فیصلہ کن ون ڈے میچ میں پاکستان کو 2 وکٹوں سے ہراکر سیریز اپنے نام کرلی ہے۔

تفصیلات کے مطابق نیوزی لینڈ نے پاکستان کی جانب سے دیا گیا 281 رنز کا ہدف 8 وکٹوں کے نقصان پر 49 ویں اوورز میں پورا کرلیا۔

کیوی ٹیم کی جانب سے آل راؤنڈر گلین فلپس نے 37 رنز پر جارحانہ 60 رنز اسکور کرتے ہوئے اپنی ٹیم کو فتح دلائی، انہوں نے چار چھکے اور چار چوکے لگائے۔

کپتان کین ولیمسن 53 اور ڈیون کانوے نے 52 رنز کی اننگز کھیل کر اپنی ٹیم کی فتح میں اہم کردار ادا کیا۔

اس سے قبل  کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے تیسرے اور فیصلہ کن ایک روزہ میچ میں پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا جو کہ سود مند ثابت نہ ہوسکا۔

امام الحق کی جگہ ٹیم میں شامل ہونے والے نائب کپتان شان مسعود بغیر کوئی رن بنائے آؤٹ ہوئے، کپتان بابراعظم بھی 4 رنز بناکر اسٹمپ ہوگئے۔

اس موقع پر محمد رضوان اور فخر زمان نے تیسری وکٹ کی شراکت پر 154 رنز بناکر پاکستان کو نہ صرف مشکل صورت حال سے نکالا بلکہ ٹیم کو مزید بنیاد بھی فراہم کی۔

یہ بھی پڑھیں:  ویڈیو: فخر زمان نے کیویز کیخلاف شاندار سنچری بنا ڈالی

فخرزمان نے شاندار سینچری اسکور کرتے ہوئے 101 رنز بنائے، محمد رضوان 77 رنز بناکر پویلین لوٹے، بعد ازاں آنے والے بیٹرز جلد بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنی وکٹیں گنواتے رہے۔

حارث سہیل 22، محمد نواز8، اسامہ میر 6 رنز بناکر چلتے بنے،آغا سلمان نے دوسرے اینڈ سے تیزی سے رنز اسکور کرتے رہے،مڈل آرڈر بیٹر 45 رنز بناکر پویلین لوٹ گئے۔

پاکستان نے مقررہ 50 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 280 رنز بنائے، نیوزی لینڈ کی جانب سے ٹم ساؤتھی نے 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، ایش سودھی، مچل بریسول اور لیوک فرگوسن نے ایک ایک وکٹ حاصل کیں۔

Comments

- Advertisement -