اشتہار

جسے اللہ رکھے، چھریوں کے وار سے زخمی کیے جانے والے نومولود کی زندگی بچ گئی

اشتہار

حیرت انگیز

پوساڈاس: ارجنٹینا کے شمال مشرقی علاقے کے صوبے میں فٹ پاتھ سے زخمی حالت میں ملنے والے نومولود کی جان بچ گئی۔

بین الاقوامی میڈیا رپورٹ کے مطابق ارجنٹینیا کے شمالی مشرقی صوبے میسیونیس کے شہر پوساڈاس میں واقع کوسٹانیرا اوسٹی ایونیو کی شاہراہ سے زخمی حالت میں نومولود بچہ ملا۔

بچے کو پلاسٹگ بیگ میں لپیٹا ہوا تھا اور اُس کے جسم پر چھری سے کاٹنے کے زخم تھے جبکہ اُس کی پیٹ پر زنگ آلود خنجر گھسا ہوا تھا۔

- Advertisement -

جم میں کام کرنے والے انسٹرکٹر ڈیگو سیباسٹیان جب سڑک سے گزر رہے تھے تو انہوں نے دیکھا کہ فٹ پاتھ پر سیاہ رنگ کا پلاسٹک بیگ پڑا ہوا ہے جس میں گلابی رنگ کا کمبل موجود ہے۔

ڈیگوسیباسٹیان نے جب اس پلاسٹک بیگ کو کھولا تو اس میں نومولود بچہ تھا جس کے جسم سے خون بہہ رہا تھا اور اُس کی پشت پر زنگ آلود خنجر پیوست تھا۔

انسٹرکٹر نے صورت حال کو دیکھتے ہوئے فوری طور پر پولیس کو واقعے سے متعلق آگاہ کیا جس کے بعد اہلکار اور افسران جائے وقوعہ پر پہنچے۔

پولیس نے فوری طور پر ایمبولینس طلب کر کے بچے کو اسپتال منتقل کیا جہاں ڈاکٹرز نے بچے کی پشت پر پیوست خنجر کو نکالا جبکہ اُس کی مرہم پٹی بھی کی۔

ڈاکٹرز نے بتایا کہ بچے کو بروقت اسپتال پہنچایا گیا جس کی وجہ سے اُس کی جان بچ گئی ہے اور اب اُس کی حالت خطرے سے باہر ہے۔ پولیس نے سی سی ٹی وی فوٹیجز اور دیگر معلومات حاصل کرنے کے بعد معاملے کی تحقیقات کا آغاز کردیا۔

ڈاکٹرز نے بتایا کہ بچہ کی دو روز قبل پیدائش ہوئی جس کے بعد اسے بہیمانہ تشدد کا نشانہ بنایا گیا اور جسم پر چھری سے کٹ لگائے گئے ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں