ہفتہ, مئی 18, 2024
اشتہار

نو منتخب میئر کراچی مرتضیٰ وہاب آج اپنے عہدے کا حلف اٹھائیں گے

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : نو منتخب میئر کراچی مرتضیٰ وہاب آج عہدے کا حلف اٹھائیں گے، وزیر خارجہ بلاول زرداری تقریب حلف برداری میں شرکت کریں گے۔

تفصیلات کے مطابق نو منتخب میئر اور ڈپٹی میئر کراچی کی حلف برداری آج ہوگی ، جس میں نو منتخب میئرکراچی مرتضیٰ وہاب اور ڈپٹی میئر سلمان عبداللہ مراد اپنے عہدے کا حلف اٹھائیں گے۔

تقریب حلف برداری شام پانچ بجے پولو گراؤنڈ میں ہوگی، پولو گراؤنڈ میں تقریب کی تیاریاں جاری ہیں، پیپلز پارٹی کے چیئرمین اور وزیر خارجہ بلاول زرداری سمیت سیاسی و سماجی رہنما شرکت کریں گے۔

- Advertisement -

الیکشن کمشنرسندھ اعجازچوہان میئر کراچی مرتضیٰ وہاب اور ڈپٹی میئر کراچی سلمان عبداللہ مراد کراچی سے حلف لیں گے۔

حلف برداری تقریب میں حافظ نعیم الرحمان کوبھی مدعو کیا گیا ہے، سابق ایڈمنسٹریٹرسیف الرحمان نومنتخب میئر مرتضیٰ وہاب کوشہر کی علامتی چابی دیں گے۔

یاد رہے مرتضیٰ وہاب اورسلمان مراد 15 جون کومیئر اورڈپٹی میئرمنتخب ہوئے تھے، ، مرتضیٰ وہاب نے حافظ الرحمان کے مقابلے 173 ووٹ حاصل کیے جبکہ جماعت اسلامی کے حافظ نعیم الرحمان کو 160 ووٹ مل سکے تھے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں