اشتہار

نومنتخب وزیراعلی پنجاب پرویزالہی کی آصف زرداری سے رابطے کی تردید

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : نومنتخب وزیراعلی پنجاب پرویزالہی نے ایک بار پھرعمران خان کے ساتھ چلنے کے عزم کا اظہار کرتے ہوئے آصف زرداری سے رابطے کی تردید کردی۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویزالہٰی نے اےآروائی نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے اگر عمران خان پنجاب اسمبلی توڑنے کا کہہ دیں تو ایک منٹ بھی نہیں لگاؤں گا۔

چوہدری پرویزالہٰی کا کہنا تھا کہ مسائل حل کرنے آیا ہوں، خان صاحب کی وژن لےکرچلوں گا۔

- Advertisement -

چوہدری شجاعت سے متعلق سوال پرنومنتخب وزیراعلی پنجاب نے کہا کہ بہت قریبی رشتے تھے، میں خود حیران، پریشان ہوں کہ اس کے باوجود انہوں ایسا کیوں کیا سمجھ نہیں آیا۔

آصف زرداری کے رابطے کے حوالے سے سوال پر ان کا کہنا تھا کہ آصف زرداری سے نہ کوئی رابطہ ہوا اورنہ کرنا ہے۔۔

اس سے قبل چیئرمین تحریک انصاف عمران خان سے وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویزالٰہی اور سابق وفاقی وزیر مونس الٰہی نے بنی گالہ اسلام آباد میں ملاقات کی تھی۔

عمران خان نے پرویزالٰہی کو وزارتِ اعلیٰ کا منصب سنبھالنے پر مبارکباد دی ، جس پر چودھری پرویزالٰہی نے عمران خان کے اعتماد کے اظہار کا شکریہ ادا کیا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں