تازہ ترین

آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر سے سعودی وفد کی ملاقات

راولپنڈی : آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر سے...

ورلڈ کپ کے لیے قومی کرکٹ ٹیم کا اعلان

آئندہ ماہ بھارت میں شروع ہونے والے آئی سی...

نگران وزیراعظم آج اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب کریں گے

نیویارک : نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ آج اقوام متحدہ...

چیف جسٹس نے فیض آباد دھرنا نظر ثانی کیس سماعت کے لیے مقررکردیا

اسلام آباد: چیف جسٹس آف پاکستان قاضٰی فائز عیسیٰ...

دلہن نے دلہے کو پانی لانے کے لیے بھیج کر کیا کیا؟

بھارت میں شادی کے دوران مضحکہ خیز واقعات کی ویڈیوز اکثر سوشل میڈیا پر وائرل ہوجاتی ہیں جسے دیکھ کر صارفین دنگ رہ جاتے ہیں لیکن اب بھارت میں‌ ایک اور منفرد واقعہ پیش آیا۔

بھارتی ریاست اترپردیش کے ضلع مین پوری میں نئی نویلی دلہن سسرال جاتے وقت شوہر سے پانی منگوانے کا بہانہ بنا کر سسرال کا زیور اور نقدی لے کر فرار ہوگئی۔

راجو نامی شخص کی شادی گزشتہ ماہ طے پائی تھی شادی سے قبل لڑکی کے گھر والوں نے راجو کے اہلخانہ کے سامنے شرط رکھی کہ ان کی لڑکی کی شادی راجو سے اسی وقت کی جائے گی جب وہ  80 ہزار بھارتی روپے ادا کریں گے۔

رپورٹ کے مطابق دلہے کے گھر والوں کو بھی کافی عرصے سے لڑکی تلاش تھی لہٰذا وہ اس شرط پر راضی ہوگئے اور دونوں کی شادی خوب دھوم دھام سے ہوگئی۔

شادی کے روز دلہا کے گھر والوں کی جانب سے بہو کے لیے، کپڑے، زیورات اور دیگر تحائف کا انتظام کیا گیا، رخصتی کے بعد راجو دلہن کو گھر لے جانے کے لیے بس میں سوار ہوگیا۔

مزید پڑھیں: گٹکا کھانے پر دلہن نے دلہا کی پٹائی کردی، مضحکہ خیز ویڈیو وائرل

اسی دوران دلہن نے ایک بس اسٹینڈ پر پہنچ کر شوہر سے کہا کہ اسے پیاس لگ رہی ہے ایک پانی کی بوتل لے آئیں۔

راجو پانی لے کر جب بس میں واپس پہنچا تو یہ دیکھ کر دنگ رہ گیا کہ اس کی بیوی سیٹ سے غائب ہے اور تمام تحائف اور زیورات بھی موجود نہیں ہیں۔

متاثرہ دلہے نے دلہن اور اس کے اہلخانہ کے خلاف دھوکا دہی کا مقدمہ درج کروادیا۔

Comments

- Advertisement -