تازہ ترین

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

بھالو سے بچنے کےلیے درخت پر 10 دن گزارنے والے نئے نویلے جوڑے کی آب بیتی!

سائبیریا کے جنگل میں چھٹیاں گزارنے کا منصوبہ ڈراؤنا کا خواب ثابت ہوا، جنگلی بھالو سے بچنے کےلیے نئے نویلے جوڑے کو 10 دن درخت پر گزارنے پڑے۔

شادی کے بعد اکثر و بیشتر جوڑے سیاحت کی غرض سے کسی دوسرے شہر یا ملک کا سفر کرتے ہیں تاکہ نئی زندگی کے آغاز کو مزید خوشگوار اور حسین بنا سکیں لیکن سائبیریا سے تعلق رکھنے والا ایک جوڑا ایسا بھی ہے جس نے شادی کے بعد ایڈوینچر کےلیے جنگل کا رُخ کیا جو انہیں بہت مہنگا پڑا۔

جوڑا جیسے ہی جنگل میں رات گزارنے کی غرض سے جنگل میں داخل ہوا تو کچھ فاصلے پر جاکر ان کی گاڑی ایک بڑے گڑھے میں پھنس گئی، جہاں نہ موبائل سگنل آتے ہیں اور نہ ہی وہاں کوئی دوسری گاڑی فوری طور پر پہنچ سکتی تھی۔

آنٹن اور ان کی اہلیہ نینا نے گاڑی سے اتر کر پیدل ٹوریسٹ کیمپ جانے کا فیصلہ کیا لیکن جیسے ہی وہ گاڑی سے اتر ایک جنگلی بھالو ان کے پیچھے پڑگیا۔

جوڑا بھالو سے جان بچانے کےلیے درخت چڑھ گیا اور دو دن تک وہیں بیٹھا رہا، جب انہوں نے دیکھا کہ بھالو چلا گیا ہے تو وہ درخت سے نیچے اتر اور جلدی جلدی ندی کو عبور کیا لیکن بھالو پھر ان کی طاق میں ان کے پیچھے آچکا تھا۔

جوڑے نے بھالو سے بچنے کےلیے پھر درخت پر چڑھنے کا فیصلہ کیا جس کے بعد خاتون تو درخت پر چڑھ گئیں لیکن جب شوہر نے درخت پر چڑھنے کی کوشش کی تو انہیں بھالو نے دبوچ لیا لیکن خوش قسمتی سے وہ بھالو کا شکار ہونے سے بچ گئے۔

اسی طرح جوڑے نے بغیر کچھ کھائے پیے دس روز درخت پر بیٹھ کر گزارے اور بھالو مسلسل ان پر نظریں جمائے رہا، باالآخر 10 روز بعد بھالو نے ہار مان لی اور وہاں سے چلا گیا۔

جوڑے نے درخت سے اتر کر جلدی جلدی اپنی گاڑی کی طرف جانے کا فیصلہ کیا اور جب وہ گاڑی کی طرف پہچنے تو ریسکیو اہلکار بھی آچکے تھے، جنہوں نے بتایا کہ اس جنگل میں 23 ہزار بھالو ہیں اور گزشتہ برس بھی بھالو نے 4 انسانوں کا شکار کیا تھا۔

Comments

- Advertisement -