جمعرات, نومبر 14, 2024
اشتہار

نیوز لیک پاناما لیکس سے زیادہ حساس معاملہ ہے، افتخار چوہدری

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: سابق چیف جسٹس افتخار چوہدری نے کہا ہے کہ خبر لیک ہونے کا معاملہ پاناما لیکس سے بڑا اور زیادہ حساس معاملہ ہے،میں حیران ہوں اب تک اس معاملے کی ایف آئی آر درج کیوں نہیں کی گئی۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سابق چیف جسٹس کا کہنا تھاکہ نیوز لیکس پاناما سے بڑا اور حساس معاملہ ہے مگر حیرانگی اس بات کی ہے کہ اس معاملے پر ابھی تک ایف آئی آر درج نہیں ہوئی۔

- Advertisement -

پڑھیں: متنازع خبر دینے والا صحافی سرل المیڈا بیرون ملک روانہ

 انہوں نے کہا کہ آفیشل سیکیورٹی کی مٹینگ کی بے بنیاد باتیں باہر نکلنا تشویش کی بات ہے، وزیر اعظم اس معاملے کو کنٹرول نہیں کرسکے کہ مٹینگ کی باتیں منظر عام پر کیسے آئیں۔

افتخار چوہدری کا کہنا تھا کہ 1990ء میں اسٹیل ملز لگائی گئی مگر یہ نہیں بتایا گیا کہ اس کا سرمایہ کہاں سے آیا بالکل اسی طرح پیسہ بیرون ملک منتقل کیے جانے والے سرمایے پر بھی بات نہیں کی جاتی اور نہ اُس بیرون ملک پیسے پر کوئی تفصیلات دی گئیں۔

مزید پڑھیں: وفاقی وزیر اطلاعات پرویز رشید وزارت سے برطرف

 یاد رہے کہ ڈان نیوز میں سیکیورٹی مٹینگ کی بے بنیاد خبر چھپنے کے بعد صحافی سرل المیڈا کا نام ای سی ایل میں شامل کرلیا گیا تھا تاہم کچھ روز بعد اُن کا نام ایگزیکٹ کنٹرول لسٹ سے خارج کردیا گیا جس کے بعد وہ امریکا روانہ ہوگئے تھے۔

دوسری جانب حکومت نے خبر لیک ہونے پر پرویز رشید سے وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات کا قلم دان واپس لے کر اُن کی جگہ خاتون رکن قومی اسمبلی کو وزیر کو تعینات کردیا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں