اشتہار

نیب سے تعاون نہ کرنے کی خبریں غلط ہیں، وزیر اعلیٰ‌ سندھ

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے پاک بھارت کشیدگی سے متعلق کہا ہے کہ بھارت اندرونی معاملات کی وجہ سے انتشار پھیلا رہا ہے، بھارتی جارحیت کے خلاف اپوزیشن حکومت کے ساتھ ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا کراچی میں منعقدہ لیٹریچر فیسٹیول میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا ہے کہ ہمیشہ کوشش کی ملکی سلامتی پر اپوزیشن کو ساتھ لے کر چلیں، پاکستان نے ہمیشہ امن اور بہتر تعلقات کی بات کی ہے۔

مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ کسی بھی قسم کی صورتحال سے نمٹنے کےلیے مکمل طور پر تیار ہیں، او آئی سی کا پلیٹ فارم خالی نہیں چھوڑنا چاہیے تھا بھارت میں سیاسی جماعتیں نریندر مودی کا ساتھ چھوڑ رہی ہیں۔

- Advertisement -

وزیر اعلیٰ سندھ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نیب سے تعاون نہ کرنے والی باتیں غلط ہیں، قانون کے مطابق جو تعاون چاہیے کرنے کو تیار ہیں، آغا سراج کےلیے نیب نے کہا تھا کہ وہ اسمبلی میں ہوتے ہیں۔

جس وقت آغا سراج اسمبلی میں‌ اس وقت اسمبلی میں بھارتی جارحیت سے متعلق قرار داد پیش کی جارہی تھی اور آغا سراج کا بطور اسپیکر اسمبلی میں‌ ہونا ضروری تھا.

وزیر اعلیٰ سندھ کا کہنا تھا کہ کسی وزیر کو بیان بازی سے نہیں روکا ہے اور ریاستی اداروں کے خلاف کسی کو بیان بھی نہیں دینا چاہیے۔

دو سال قبل ایک میچ مانگا تھا، مراد علی شاہ

مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ ہم کو پاکستان سپر لیگ سیزن فور کے میچز کے سلسلے میں تیاری کریں گے لیکن سب مل کر پی ایس ایل کو کامیاب بنانا ہوگا، یہ ایک چیلنج ہے جسے قبول کریں گے۔

وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا مزید کہنا تھا کہ دو سال قبل پی ایس ایل کا ایک میچ مانگا تھا اب تو سارے میچز کراچی آرہے ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں