پیر, مارچ 24, 2025
اشتہار

فلم ’’جوانی پھر نہیں آنی ٹو‘‘ آئندہ سال ریلیز کی جائے گی

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : پاکستان کی مشہور کامیڈی اور ڈرامہ فلم ’’جوانی پھر نہیں آنی‘‘ کی شاندار کامیابی کے بعد پیش کی جانے والی اے آر وائی فلمز اور سکس سگما کی مشترکہ پیشکش فلم ’’جوانی پھر نہیں آنی ٹو‘‘ آئندہ سال عید الاضحیٰ کے موقع پر نمائش کیلئے پیش کی جائے گی۔

فلم کے سیکوئل میں اداکارحمزہ علی عباسی کی جگہ معروف میزبان اور اداکار فہد مصطفی اداکاری کے جوہر دکھائیں گے، دیگر اداکاروں میں ہمایوں سعید، احمد بٹ، واسع چوہدری، عظمیٰ خان اور ثروت گیلانی اور دیگر شامل ہیں، پہلی فلم میں بہترین اداکاری کرنے والی سوہائے علی ابڑو بھی سیکوئل کا حصہ نہیں ہوں گی۔

اس کے علاوہ فلم میں ماورا حسین اورکبریٰ خان بھی اپنے فن کا مظاہرہ کریں گی، اے آر وائی فلمز اور سکس سگما کی مشترکہ پیشکش فلم ’’جوانی پھر نہیں آنی ٹو‘‘ آئندہ سال عیدالاضحیٰ پر نمائش کیلئے پیش کی جائے گی۔

فلم کے پروڈیوسرسلمان اقبال، مصنف واسع چوہدری اور ڈائریکٹر ندیم بیگ ہیں۔

ایکشن، ڈرامہ، افراتفری، مذاق مستی اور رومانس سے بھرپوراس  فلم ’’جوانی پھر نہیں آنی ٹو‘‘ میں انڈسٹری کی ایک اور شخصیت حصہ بننے جارہی ہے وہ کوئی اور نہیں باصلاحیت اور جاذب نظر اداکار عمر شہزاد ہیں۔

عمر شہزاد نے حال ہی میں انسٹاگرام پر ایک تصویر پوسٹ کی ہے جس میں ان کو ترکی کی گلیوں میں گھومتے دیکھا جاسکتا ہے جہاں جوانی پھر نہیں آنی ٹو کی شوٹنگ بھی جاری ہے۔

گو کہ عمر شہزاد اپنے مداحوں کو سرپرائز دینے کیلئے فلم میں اپنے کردار کو پوشیدہ رکھنا چاہتے ہیں تاہم وہ گفتگو کے دوران اس بات پر راضی ہوگئے کہ جلد ہی فلم میں اپنے کردار سے متعلق دلچسپ حقائق سے اپنے مداحوں کو آگاہ کریں گے۔

یونانی شباہت کے حامل عمر شہزاد ایک شاندار اور ہمہ جہت شخصیت کے مالک ہیں وہ اس فلم میں اپنی صلاحیتوں کے جوہر دکھا کر اپنے مداحوں کو مزید خوشگوارحیرت میں مبتلا کردیں گے۔


اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ .مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں