تازہ ترین

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

نمرہ خان کی نئی تصاویر مداحوں کو بھا گئیں

پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی معروف اداکارہ نمرہ خان کی نئی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں۔

اداکارہ نمرہ خان نے فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر تصاویر شیئر کیں جس میں انہیں خوشگوار موڈ میں دیکھا جاسکتا ہے، نمرہ نے ہائی نیک اور کیپ پہن رکھی ہے۔

نمرہ خان نے تصاویر شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ ’آپ اپنے آپ سے کیسے پیار کرتے ہیں، آپ دوسروں کو خود سے محبت کرنا سکھاتے ہیں۔‘

اداکارہ نے چند گھنٹوں قبل یہ تصاویر شیئر کیں جسے اب تک ہزاروں صارفین دیکھ چکے ہیں اور ان کی تصاویر کو پسند بھی کررہے ہیں۔

نمرہ سوشل میڈیا پر کافی متحرک رہتی ہیں اور اکثر اپنی ویڈیو اور تصاویر شیئر کرتی ہیں۔

گزشتہ دنوں بھی اداکارہ نے ویڈیو شیئر کی تھی جس میں بیرون ملک کسی سڑک پر چہل قدمی کررہی تھیں۔

واضح رہے کہ اس سے قبل نمرہ خان ویڈیو میں اپنی طلاق اور ماضی کی واقعات کو یاد کر کے آبدیدہ ہوگئی تھیں۔

اداکارہ نے نے والدین سے کہا تھا کہ وہ اپنی اولادوں کو یہ حوصلہ دیں کہ وہ اپنی تکلیف آپ کے سامنے بیان کرسکیں، کیونکہ معاشرے میں اب بھی ایسی کئی خواتین موجود ہیں جو مسائل کے باوجود اپنے دُکھ نہیں بتاسکتیں۔

یاد رہے کہ اداکارہ نمرہ خان نے گزشتہ برس 19 اپریل کو اپنے گھر میں منعقدہ نجی تقریب میں نکاح کیا تھا جہاں صرف ان کی فیملی اور قریبی دوست موجود تھے۔

Comments

- Advertisement -