تازہ ترین

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس روانہ

کراچی: ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان...

پاک ایران تجارتی معاہدے پر امریکا کا اہم بیان آگیا

واشنگٹن : نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا...

ایک سال میں یوٹیوب سے پانچ ارب روپے کمانے والا 9 سالہ بچہ

نیویارک: امریکا کے نامور جریدے فوبز میگزین نے یوٹیوب اسٹار کی سالانہ آمدنی سے متعلق فہرست جاری کردی جس میں بتایا گیا ہے کہ 9 سالہ بچے ریان نے ایک سال میں ویڈیوز سے 5 ارب روپے سے زائد کمائی کی۔

فوربز کی جانب سے جاری ہونے والی فہرست میں سال 2020 کے دوران یوٹیوب ویڈیوز سے ریکارڈ کمائی حاصل کرنے والے اسٹارز کے نام شامل ہیں۔

گزشتہ برس کی طرح امسال بھی یوٹیوب پر سب سے زیادہ کمانے والوں میں 9 سالہ ریان کجی سرفہرست ہیں۔

ریان نے یوٹیوب پر ‘ریانز ورلڈ‘ کے نام سے چینل بنایا ہوا ہے جہاں وہ کھلونوں اور گیمز کے حوالے سے ویڈیوز بناتے اور اُن کا ریویو دیتے ہیں، عام طور پر کم سن بچے اُن کی سائنسی تجربات، میوزک ویڈیوز ، گیم کھیلنے کی ویڈیوز دیکھ کر محظوظ ہوتے ہیں۔

مزید پڑھیں: ایک سال میں ویڈیوز سے تین ارب 17 کروڑ روپے کمانے والا 8 سالہ بچہ

امریکی ریاست ٹیکساس کے رہائشی ریان نے سال 2020 کے دوران یوٹیوب ویڈیو کی مدد سے 2 کروڑ 95 لاکھ ڈالرز کمائے جو پاکستانی کرنسی کے حساب سے چار ارب 72 کروڑ روپے بنتے ہیں۔ اس کے علاوہ انہوں نے برانڈ مارکیٹنگ کر کے ایک سال میں 20 کروڑ ڈالرز کمائے جو پاکستانی کرنسی کے حساب سے 32 ارب روپے بنتے ہیں۔

فوربز کی رپورٹ کے مطابق ریان ورلڈ پر شیئر ہونے والی ویڈیوز میں سے سب سے زیادہ مقبول ‘ہیوج ایگز سپرائز ٹوئز چلینج‘ ہے جسے دو ارب سے زائد صارفین دیکھ چکے ہیں، یہ ویڈیو یوٹیوب پر سب سے زیادہ دیکھی جانے والی 60 ویڈیوز میں شامل ہے۔ فوربز سے گفتگو کرتے ہوئے ریان نے بتایا کہ انہوں نے حال ہی میں نکلوڈین پر اپنی ویب سیریز جاری کرنے کے حوالے سے ایک معاہدہ بھی کیا ہے

ریان سال 2019 میں یوٹیوب پر سب سے زیادہ کمائی کرنے والے افراد کی فہرست میں بھی نمبر ون تھے، انہوں نے 2 کروڑ 60 لاکھ امریکی ڈالرز (4 ارب پاکستانی روپے سے زائد) کمائی کی تھی۔

فوربز کی فہرست کے مطابق سال 2020 میں یوٹیوب پر سب سے زیادہ کمائی کرنے والے افراد میں دوسرے نمبر پر جمی ڈونلڈ سن ہیں جو مسٹر بیسٹ کے نام سے جانے جاتے ہیں۔

مسٹر بیسٹ نے سال 2020 میں 2 کروڑ 40 لاکھ (3 ارب 84 کروڑ سے زائد پاکستانی روپے) کمائے اور وہ اس فہرست میں شامل ہونے والے نئی شخصیت ہیں۔ تیسرے نمبر پر ڈوڈ پرفیکٹ یوٹیوب چینل ہے جس نے رواں  سال 2 کروڑ 30 لاکھ ڈالر (3 ارب 68 کروڑ سے زائد پاکستانی روپے) کمائے۔

یہ بھی پڑھیں: یوٹیوب سے 2 ارب 69 کروڑ کمانے والا سات سالہ بچہ

فہرست میں چوتھے نمبر پر ریٹ اینڈ لنک نامی چینل ہے جس نے 2 کروڑ ڈالرز (3 ارب 20 کروڑ پاکستانی روپے) کمائے جبکہ پانچویں نمبر پر آنے والے مارک پلر نے ایک کروڑ 95 لاکھ ڈالرز (3 ارب 12 کروڑ سے زائد پاکستانی روپے) کمائی کی۔ اس فہرست میں چھٹے نمبر پر پریسٹن آرسمنٹ ہیں جنہوں نے ایک کروڑ 90 لاکھ ڈالر (3 ارب سے زائد پاکستانی روپے) کمائے۔ ساتویں نمبر پر 6 سالہ روسی یوٹیوبر اناستاسیا ہیں جو ‘ناستیا’ کے نام سے جانی جاتی ہیں، انہوں نے ایک کروڑ 85 لاکھ ڈالر (2 ارب 96 کروڑ سے زائد پاکستانی روپے) کمائے

اس فہرست میں آٹھویں نمبر پر اسٹیون جان کا نام ہے جنہوں نے ایک کروڑ 70 لاکھ (2 ارب 72 کروڑ سے زائد پاکستانی روپے) کمائی کی، نویں نمبر پر ڈیوڈ ڈوبرک رہے جنہوں نے ایک کروڑ 55 لاکھ ڈالرز جبکہ دسویں نمبر پر جیفری اسٹار رہے جنہوں نے ڈیڑھ کروڑ امریکی ڈالرز کمائے۔

Comments

- Advertisement -