ممبئی : بھارتی خاتون ریسلر نیشا دھایا نے تازہ بیان جاری کرکے اپنی موت کی خبر کو جھوٹا اور بے بنیاد قرار دے دیا ان کا کہنا ہے کہ وہ زندہ سلامت ہیں۔
فوٹوز اینڈ ویڈیوز شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر انہوں نے ایک تازہ ویڈیو پیغام جاری کیا ہے جس میں ان کا کہنا ہے کہ وہ زندہ سلامت ہیں اور ان کی موت سے متعلق جاری خبریں بے بنیاد اور جھوٹی ہیں۔
نیشا دھایا نے انسٹاگرام پر جاری ویڈیو بیان میں کہا کہ وہ بالکل ٹھیک ہیں اور سینئر نیشنل کھیلنے گونڈا آئی ہوئی ہیں۔
View this post on Instagram
خیال رہے کہ نیشا نے حال ہی میں بلغراد میں ہونے والی انڈر 23 ورلڈ ریسلنگ چیمپئن شپ میں 65 کلوگرام کی کیٹیگری میں کانسی کا تمغہ جیتا تھا جس پر بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے انہیں مبارکباد بھی دی تھی۔
Congratulations to Shivani, Anju, Divya, Radhika and Nisha for winning medals at the Wrestling Championships in Belgrade. Their performance is special and will contribute to wrestling becoming even more popular across India. https://t.co/pI6aByu2ZB
— Narendra Modi (@narendramodi) November 10, 2021
واضح رہے کہ بھارتی میڈیا نے رپوٹ کیا تھا کہ قومی سطح کی ریسلر 21 سالہ نیشا دھایا پر ریاست ہریانہ کے شہر سونی پت میں مسلح ملزمان نے فائرنگ کردی جس سے وہ موقع پر ہی ہلاک ہوگئیں۔
خبر میں یہ بھی بتایا گیا تھا کہ اس حادثے میں خاتون ریسلر کا 18 سالہ بھائی بھی ہلاک ہوگیا جبکہ ان کی والدہ شدید زخمی حالت میں ہیں۔