اتوار, فروری 16, 2025
اشتہار

بچے نے کھیل کھیل میں لاکھوں کا سامان آرڈر کردیا

اشتہار

حیرت انگیز

امریکا میں کمسن بچے نے کھیل کھیل میں لاکھوں روپے کی آن لائن خریداری کرکے والدین کو مشکل میں ڈال دیا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکا میں مقیم بھارتی نژاد مدھو کمار نامی خاتون کے دو سالہ نے 1700 ڈالر مالیت کی اشیاء آن لائن آرڈر کردی جو ایک ہفتے تک گھر پر ڈیلیور ہوتی رہیں۔

خاتون سمجھی کہ یہ سامان ان کے شوہر یا بڑے بچوں نے آرڈر کیا ہوگا تاہم معلومات کی تو پتہ چلا کہ تمام سامان کی آن لائن خریداری دو سالہ بچے ایانش کے موبائل فون سے کھیل کا نتیجہ ہے۔

آن لائن خریدے گئے سامان میں کرسیاں، گلدان اور گھر کی سجاوٹ کا دیگر سامان موجود تھا جو کہ اب مدھو کمار کے گھر کا حصّہ بن چکا ہے اور مدھو کمار بھی اپنے بچے کی حرکت پر نالا نہیں ہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں