تازہ ترین

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

تحریک عدم اعتماد، جام کمال کا اہم اعلان

وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال نے تحریک عدم اعتماد کا ڈٹ کرمقابلہ کرنےکا اعلان کردیا۔

ایک بیان میں جام کمال نے کہا کہ عدم اعتمادکی تحریک کا بھرپورانداز میں آخری دن تک سامنا کریں گے، ‏‏5 سے 6 ممبران معاملات کوانتہاپرلےجاناچاہتےہیں۔

وزیراعلیٰ بلوچستان نے کہا کہ ہمیشہ جمہوری انداز میں معاملات کو چلایا ہے کچھ دوست پہلےدن سے وزیراعلیٰ ‏بنناچاہتےتھے اسدبلوچ ہماری حکومت کے اتحادی ہیں اور ان کے حلقےمیں ماضی کی نسبت زیادہ کام کرایا۔

جام کمال نے کہا کہ ناراض ارکان سب سےزیادہ مجھ سےملاقاتیں کرتےتھے حیرت اس بات پرہےجو سب سے ‏زیادہ ملتےتھےوہ زیادہ ناراض ہیں اتحادی ارکان آج بھی میرےساتھ ہیں ان میں کوئی ناراض نہیں۔

انہوں نے کہا کہ پرامیدہوں، ناراض دوستوں کومنانےکی کوشش کرتےرہیں گے تحریک عدم اعتمادجمع کرنے کے ‏بعد صرف7ممبران نظرآئے ناراض ارکان نےاستعفےگورنرکوپیش کئے ہمارامؤقف ہےاستعفےواپس لیں لیکن انہیں ‏وعدہ پورا کرنا اور استعفےدینا تھا۔

Comments

- Advertisement -