اشتہار

’’اس بھارتی سائیڈ سے ہارنے میں کوئی شرم کی بات نہیں‘‘

اشتہار

حیرت انگیز

انگلینڈ کے سابق کپتان ناصر حسین نے بھارت کو بہتر ٹیم قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس بھارتی سائیڈ سے ہارنے میں کوئی شرم کی بات نہیں ہے۔

بین اسٹوکس کی قیادت میں انگلینڈ کو پہلی سیریز میں شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے جبکہ سابق کپتان ناصر حسین نے لب کشائی کرتے ہوئے اپنی آرا کا اظہار کیا ہے۔ میزبان ٹیم نے رانچی ٹیسٹ میں پانچ وکٹوں سے جیت کے ساتھ سیریز میں 1-3 کی ناقابل تسخیر برتری حاصل کرلی ہے۔

انگلینڈ سیریز میں اپنا مسلسل تیسرا میچ ہارا اور حیدرآباد میں سیریز کا پہلا میچ جیتنے کے بعد اپنی ابتدائی برتری سے فائدہ اٹھانے میں قطعی ناکام رہا۔

- Advertisement -

خاص طور پر میزبان بھارتی ٹیم نے راجکوٹ اور رانچی ٹیسٹ میں فتح حاصل کرنے کے لیے زبردست فائٹ بیک کی اور کامیابی کو گلے لگایا۔

ناصر حسین نے اسکائی اسپورٹس پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ انگلینڈ آج میچ نہیں ہارا بلکہ وہ کل ہی یہ میچ ہار گیا تھا۔ میرے خیال میں بھارت جس طرح سے پوری سیریز میں کھیلا ہے وہ کریڈٹ کا مستحق ہے،

سابق انگلش کپتان نے کہا کہ بھارت کے کافی اسٹار پلیئرز اس سیریز سے غائب ہیں اور پھر بھی وہ کامیاب رہے۔ میرے خیال میں آپ کو بھارت کو نہ صرف ان کی مہارت بلکہ ذہنی پختگی کا بھی کریڈٹ دینا ہوگا۔

ناصر حسین کا کہنا تھا کہ ان کا اپنے ہوم گراؤنڈ میں ریکارڈ غیر معمولی ہے، لہٰذا اس بھارتی ٹیم سے ہارنے میں کوئی شرم کی بات نہیں ہے۔ کسی بھی ٹیسٹ سیریز میں آپ اہم ایریاز کو دیکھتے ہیں اور انگلینڈ کل ہی لڑکھڑا گیا تھا۔

واضح رہے کہ انگلینڈ کے خلاف تازہ تیرن سیریز میں فتح ہوم گراؤنڈ پر میزبان ٹیم کی مسلسل 17 ویں کامیابی ہے۔ 2012 میں الیسٹر کک کی قیادت میں انگلینڈ کی ٹیم ہندوستان کو ہوم گراؤنڈ پر شکست دینے والی آخری سائیڈ تھی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں