21.4 C
Dublin
بدھ, مئی 29, 2024
اشتہار

ٹی 20 ورلڈ کپ 2024 کھیلنے والا سب سے عمر رسیدہ کھلاڑی کون؟

اشتہار

حیرت انگیز

ٹی 20 ورلڈ کپ 2024 میں ایک ایسا کرکٹر بھی شرکت کر رہا ہے جو چار دہائیوں سے کرکٹ کھیل رہا ہے اور وہ میگا ایونٹ کا سب سے عمر رسیدہ کھلاڑی ہے۔

آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ 2024 یکم جون سے امریکا اور ویسٹ انڈیز کے میدانوں میں کھیلا جائے گا۔ میگا ایونٹ کے انعقاد کے دن جیسے جیسے قریب آ رہے ہیں تو اس سے جڑی کچھ چونکا دینے والی دلچسپ خبریں بھی شائقین کرکٹ کے سامنے آ رہی ہیں۔

ایسی ہی ایک خبر یہ ہے کہ چند ہفتوں بعد شائقین کرکٹ ایک ایسے کھلاڑی کو ورلڈ کپ کے میچوں میں میدان میں کھیلتا دیکھیں گے، جو ایک یا دو دہائی سے نہیں بلکہ چار دہائیوں سے کرکٹ کھیل رہا ہے اور میگا ایونٹ کے سب سے عمر رسیدہ کھلاڑی کے طور پر شریک ہے۔

- Advertisement -

کرک انفو رپورٹ کے مطابق یہ کھلاڑی یوگنڈا کا کرکٹر فرینک این سوبوگا ہے، جس کی عمر اس وقت 43 سال ہے اور وہ میگا ایونٹ میں شرکت کرنے والا سب سے زیادہ عمر کا کھلاڑی ہے۔

وہ چار دہائیوں سے یوگنڈا کرکٹ ٹیم کا ممبر ہے، تاہم اس عمر میں بھی اس میں چیتے جیسی پھرتی ہے باکمال فیلڈر کے طور پر وہ میدان میں جوانوں کی طرح کیچ پکڑتا ہے۔

فرینک این سوبوگا جو کلب ہاؤس کا ویٹر بھی رہا ہے۔ اس نے ٹینس، والی بال، ٹیبل ٹینس اور ہاکی بھی کھیلی لیکن شہرت کرکٹ سے ملی۔

43 سالہ افریقی کھلاڑی نے دو سال قبل کینیا کے خلاف حیران کن کیچ پکڑ کر ثابت کر دیا تھا کہ عمر کتنی بھی، جذبہ جوان ہو تو کارنامے انجام دیے جا سکتے ہیں۔

این سوبوگا اب تک 54 ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل کھیل چکے ہیں جس میں انہوں نے 55 وکٹیں حاصل کر رکھی ہیں جب کہ 21 اننگز میں بیٹنگ کرتے ہوئے 158 رنز بنائے ہیں۔ بطور فیلڈر انہوں نے 14 کیچز پکڑ رکھے ہیں۔

جب سہیل تنویر کو اپنے والد سے مار پڑی تو۔۔۔۔۔۔ ؟ خود بولر کی زبانی سنیے

فرینک کا ٹی ٹوئنٹی میں ڈیبیو بھی 38 سال کی عمر میں 2019 میں ہوا تھا اور وہ اپنے پہلے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں اپنی کارکردگی سے سب کی توجہ کا مرکز بننا چاہتا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں