اتوار, مئی 19, 2024
اشتہار

میرے بس میں ہوتا ہو ۔۔۔۔۔۔؟ چیئرمین پی سی بی نے کیا کہا؟

اشتہار

حیرت انگیز

پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین محسن نقوی نے گزشتہ روز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2024 کیلیے قومی ٹیم کی کٹ کی رونمائی کے موقع پر گفتگو کی۔

پاکستان کرکٹ ٹیم کے دورہ آئرلینڈ اور انگلینڈ پر روانہ ہونے سے ایک روز قبل قومی ٹیم کی ٹی 20 ورلڈ کپ 2024 کے لیے جرسی کی تقریب رونمائی ہوئی اور چیئرمین پی سی بی نے جرسی کی رونمائی کی جس کا نام میٹرکس جرسی 2024 رکھا گیا ہے۔

اس موقع پر چیئرمین پی سی بی نے کرکٹرز کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے امید ظاہر کی کہ 2009 کی طرح پاکستان ٹیم 2024 میں بھی ٹی 20 ٹرافی کے ساتھ وطن واپس آئے گی۔

- Advertisement -

محسن نقوی نے کہا کہ ورلڈ کپ جیتنے پر ایک لاکھ ڈالر تو کیا اگر میرے بس میں ہوتا تو کھلاڑیوں کے لیے اس سے زیادہ انعامی رقم کا اعلان کرتا۔

ان کا کہنا تھا کہ پی سی بی کے خزانے میں پڑا پیسہ حکومت پاکستان یا میرا نہیں بلکہ کھلاڑیوں کا ہے جو ملک کا نام روشن کرتے ہیں۔

واضح رہے کہ چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی نے گزشتہ دنوں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2024 جیتنے پر ہر کھلاڑی کو ایک لاکھ ڈالر انعام دینے کا اعلان کیا تھا۔

ٹی 20 ورلڈ کپ جیتنے پر قومی ٹیم پر ڈالرز کی بارش ہوگی، چیئرمین پی سی بی کا بڑا اعلان

آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2024 یکم جون سے امریکا اور ویسٹ انڈیز کی مشترکہ میزبانی میں کھیلا جا رہا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں