تازہ ترین

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

ایکشن و بندوقوں سے بھرپور جیمز بانڈ کی فلم ‘نو ٹائم ٹو ڈائے’ کا ٹریلر جاری

واشنگٹن : ہالی وڈ کی جاسوسی سے متعلق معروف زمانہ فلم سیریز جیمز بانڈ کی ٹیم نے فلم ‘نو ٹائم ٹو ڈائے’ کا پہلا ٹریلر جاری کردیا۔

تفصیلات کے مطابق جیمز بانڈ کی 25 ویں فلم کا مداحوں کو طویل وقت سے انتطار ہے اور اس فلم کی شوٹنگ گزشتہ 2 سال سے جاری ہے، دو دن قبل ہی فلم کا مختصر ٹیزر جاری کرتے ہوئے جلد ٹریلر جاری کرنے کا اعلان کیا گیا تھا اور اب ایکشن، لڑائی، رومانس اور سسپینس سے بھرپور سیریز کی 25 ویں فلم ’نو ٹائم ٹو ڈائے‘ کا 2 منٹ 35 سیکنڈ دورانیے پر مشتمل ٹریلر جاری کردیا گیا۔

ہالی ووڈ فلم ‘نو ٹائم ٹو ڈائے’ میں ایک بار پھر برطانوی اداکار ڈینیئل کریگ جاسوس کا مرکزی کردار نبھاتے نظر آ رہے ہیں اور ان کے ساتھ ہی اگلے جاسوس کا کردار نبھانے والی اداکارہ لشانا لائنچ بھی نظر آ رہی ہیں۔

فلم کی کہانی

ٹریلر میں برطانوی جاسوس جیمز بانڈ کو خطرناک مشن کو مکمل کرنے کی کوشش کرتے ہوئے دکھایا گیا ہے، ٹریلر کو دیکھ کر اندازہ ہوتا ہے کہ اس بار شائقین فلم میں سائنس فکشن فلموں جیسی کاریں اور موٹر سائکلیں بھی فلم میں دیکھ سکیں گے۔

ٹریلر میں ریمی ملک کی جھلک بھی دکھائی گئی ہے جو اس بار فلم میں ولن کے طور پر دکھائی دیں گے اور وہ برطانوی جاسوس جیمز بانڈ کو انتہائی تنگ کرتے دکھائی دیں گے۔

فلم ‘نو ٹائم ٹو ڈائے’ میں بھی سیریز کی پچھلی فلموں کی طرح برطانوی خفیہ ایجنسی ایم آئی سکس کے اہلکار کو جاسوس یا ایجنٹ کے طور پر دکھایا جا رہا ہے اور ہر فلم کی طرح اس بار بھی جیمز بانڈ کو خطرناک مشن پر بھیجتے وقت ’007‘ کا خفیہ کوڈ دیا جاتا ہے۔

جیمز بانڈ سیریز کی 25 ویں فلم کی کہانی کی دلچسپت بات یہ ہے کہ اس بار جاسوس جیمز بانڈ کو امریکی خفیہ ادارے سی آئی اے سے تعلق رکھنے والے ایک دوست سے مدد مانگتے ہوئے دکھایا جائے گا جب کہ اس بار جیمز بانڈ کے کردار کو فلم میں ریٹائر ہوکر عام زندگی کی طرف لوٹتے ہوئے بھی دکھایا جائے گا۔

جیمز بانڈ کی 25 ویں فلم ‘نو ٹائم ٹو ڈائے‘ میں جاسوس کو اغوا ہونے والے ایک سائنسدان کو تلاش کرتے ہوئے دکھایا جائے گا اور اس موقع پر انہیں کئی خطرناک لوگوں اور نئی ٹیکنالوجی کے ہتھیاروں کا سامنا کرنا پڑے گا۔

فلم کی کہانی کے مطابق آخر میں مشن کی کامیابی کے بعد جیمز بانڈ ریٹائرڈ ہوجائیں گے، جس کے بعد ان کی ذمہ داریاں ممکنہ طور پر ایک خاتون کو دی جائیں گی جو سیریز کی اگلی فلم میں جاسوس کے روپ میں دکھائی دیں گی۔

ٹریلر میں ہی اس بات کی تصدیق کی گئی ہے کہ فلم کو آئندہ برس اپریل میں ریلیز کیا جائے گا، اس سے قبل اعلان کیا گیا تھا کہ فلم کو 8 اپریل 2020 کو ہی ریلیز کیا جائے گا۔

Comments

- Advertisement -