پیر, ستمبر 16, 2024
اشتہار

انتہا پسند وزیر پر ریت پھینکنے والی لڑکی کو ہاتھوں اور پیروں میں بیڑیاں ڈال کر لے جایا گیا

اشتہار

حیرت انگیز

تل ابیب: اسرائیل کے انتہا پسند وزیر اتمار بن گویر پر مٹھی بھر ریت پھینکنے والی لڑکی کو ہاتھوں اور پیروں میں بیڑیاں ڈال کر لے جایا گیا۔

الجزیرہ اور اسرائیلی میڈیا رپورٹس کے مطابق اسرائیل کی نیشنل سیکیورٹی کے وزیر بن گویر پر ساحل کے دورے کے موقع پر گزشتہ روز ریت پھینکنے والی لڑکی کو گرفتاری کے بعد تل ابیب کے لیو پولیس اسٹیشن لے جایا گیا تھا، جہاں سے انھیں ہاتھوں اور پیروں میں بیڑیاں ڈال کے منتقل کیا گیا۔

27 سالہ نووا گولڈن برگ کی رہائی کے لیے شہری مظاہرے کرنے لگے ہیں، آج وسطی اسرائیل کے شہر رملا میں خواتین کی جیل کے سامنے مظاہرہ کرتے ہوئے انھوں نے نووا کی رہائی کا مطالبہ کیا۔

- Advertisement -

مظاہرین نے ڈرم بجایا اور میگا فون کا استعمال کرتے ہوئے نعرے لگائے اور کہا ’’نووا ہم تمھارے ساتھ ہیں، تم اکیلی نہیں ہو۔‘‘ مظاہرین نے بن گویر قاتل ہے کے نعرے بھی لگائے۔ ان کا کہنا تھا کہ غزہ میں قیدیوں کی موت کے ذمہ دار بن گویر ہے، ان کے بچوں کو یہ معلوم ہونا چاہیے۔

واضح رہے کہ نووا گولڈن برگ کو کل دوپہر گرفتار کیا گیا تھا اور کئی گھنٹوں تک یہ معلوم نہیں ہو رہا تھا کہ انھیں کہاں لے جایا گیا ہے، آج انھیں عدالت میں پیش کیا جائے گا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں