تازہ ترین

مستونگ میں مسجد کے قریب خودکش دھماکا، 40 افراد شہید، 80 زخمی

بلوچستان کے ضلع مستونگ میں ہونے والے دھماکے میں...

اسرائیل سے تعلقات کے معاملے پر کسی ملک کی تقلید نہیں کریں گے، وزیر خارجہ

اسلام آباد: نگراں وزیر خارجہ جلیل عباس جیلانی کا...

الیکشن کمیشن کا ووٹرز لسٹیں غیر منجمد کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد: الیکشن کمیشن آف پاکستان نے عام انتخابات...

بے نامی اداروں کے مکمل خاتمے کے لیے ایف بی آر کا بڑا فیصلہ

اسلام آباد: خانساموں، چوکیداروں اور مالیوں کے نام پر کمپنی...

والد کا بچوں کے لیے 4 کروڑ 8 لاکھ کی سگریٹ جمع کرنے کا دعویٰ

لندن: والدین عموماً بچوں کو سگریٹ پیتا دیکھ لیں تو ڈانٹ یا پھر مارنا شروع کردیتے ہیں تاکہ بچے اس بری لت سے چھٹکارا پاسکیں لیکن ان والد نول گلیغر ایسا بھی ہے جس نے اپنے بچوں کے لیے 4 کروڑ 8 لاکھ سے زائد مالیت کی سگریٹ جمع کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق اویسس کے سابق راکر نول گلیغر نے غیر صحت بخش عادت کو ترک کردیا لیکن اس نے ہزاروں پیکٹوں کو بچوں کے لیے بچالیا ہے۔

برطانوی میوسیقار نول کا کہنا تھا کہ جب ان کے بچے سگریٹ نوشی شروع کرتے ہیں تو ان کے پاس ان کے لیے سگریٹ پہلے سے محفوظ ہوں گی۔

52 سالہ نول کے مطابق چار سال قبل غیر صحت بخش عادت ترک کردی تھی لیکن ہزاروں سگریٹ کو بچالیا تھا جسے آج کل دوسرے نام سے جانا جاتا ہے، سالوں میں سگریٹ کے ایک پیکٹ کی لاگت 12 پاؤنڈ تک بڑھ جانے کے بعد اب سگریٹ کی قیمت 28 پاؤنڈ ہوسکتی ہے۔

نول کا کہنا تھا کہ میرے گھر کے تمام کمروں میں سگریٹ کے پیکٹس موجود ہیں اور بچے سگریٹ نوشی کریں گے تو ان کے لیے موجود ہوں گی، ان کے بچوں میں 19 سالہ انائس، 12 سالہ ڈونووان اور 9 سالہ سونی شامل ہیں۔

برطانوی موسیقار کا کہنا ہے کہ میں تمباکو نوشی ترک کرنے میں کامیاب رہا، میں کیو ایوارڈز میں گیا، دن اور رات باہر رہا، میں کبھی بھی ہینگ اوور کے ساتھ تمباکو نوشی نہیں کرسکتا تھا لیکن اس کے بعد ہینگ اوور اتنا عرصہ جاری رہا اور میں نے پھر 2 ہفتوں تک سگریٹ پینا چھوڑ دی اور اس کے بعد بس ہوگیا۔

Comments

- Advertisement -